اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر نے بھارت پر کڑی نظر رکھنے کا اعلان کردیا

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر نے بھارت پر کڑی نظر رکھنے کا اعلان کردیا

?️

جنیوا (سچ خبریں)  اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے بھارت پر کڑی نظر رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، بھارت پر کڑی نظر رکھے گا تاکہ یقینی بنایا جاسکے کہ نئی دہلی، سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران ملک کے بنیادی مفادات کو نقصان نہ پہنچا سکے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے اگست کے لیے فرانس سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی صدارت حاصل کر لی ہے، یہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر 22-2021 کے لیے بھارت کی پہلی مدت صدارت ہے۔

منیر اکرم نے پاکستانی اخبار کو بتایا کہ یقینی طور پر بھارت، سلامتی کونسل کی صدارت کو دہشت گردی سمیت مختلف معاملات پر اپنے بیانیے کے فروغ کے لیے استعمال کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس کے طرز عمل کی کڑی نگرانی کریں گے اور یقینی بنائیں گے کہ ایسا کوئی اقدام کامیاب نہ ہو جو پاکستان کے بنیادی مفادات کے خلاف ہو۔

بھارت کے مستقل نمائندے تریمورتی نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ صدارت کے دوران بھارت میری ٹائم سیکیورٹی، امن کے قیام اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تین اعلیٰ سطح کے اجلاس کا انتظام کرے گا۔

پیر کا روز بھارت کی صدارت کا پہلا دن ہوگا جب تریمورتی، اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ایک ماہ کے لیے کونسل کے پروگرام کے حوالے سے ہائبرڈ پریس بریفنگ دیں گے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا 9 اگست کو سلامتی کونسل سے خطاب متوقع ہے۔ وہ سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرنے والے بھارت کے پہلے وزیر اعظم ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج ہونے کا امکان

?️ 2 جون 2022اسلام آباد (سچ خبریں) چئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف دفعہ 124 اے

ٹرمپ کی مقبوضہ فلسیطن کا دورہ کرنے کی شرط؛ صیہونی اخبار کی زبانی

?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صرف اسی صورت میں اسرائیل کا

یوکرین نے ایران کے ساتھ تعلقات کم کرنے کا اعلان کیا

?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں:   یوکرین کی وزارت خارجہ نے جھوٹے دعوے کرتے ہوئے اعلان

نیٹو توسیع پسندی کے جنون میں مبتلا

?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے نیٹو کی جانب سے اپنے

افغانستان میں سیلاب سے 800 مکانات تباہ

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:    اقوام متحدہ کے دفتر برائے کوآرڈینیشن آف ہیومینٹیرین ایڈ

جنین میں قدس بٹالین کی صیہونی مخالف کاروائی

?️ 3 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے نابلس، جنین اور الخلیل کے علاقوں پر حملے

عمران خان کی کابینہ کی اکثریت پی ڈی ایم کے خلاف ہے

?️ 15 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات

غزہ جنگ کی وجہ سے بائیڈن کی مقبولیت میں کمی

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی میگزین نیوز ویک نے امریکہ میں حالیہ پولز کے مطابق،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے