?️
نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس نے شدید قہر اور تباہی مچا رکھی ہے اور اب تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وائرس کو طوفان قرار دیتے ہوئے احتیاط کرنے کی اپیل کردی ہے۔
بھارت نے جہاں ایک روز میں سب سے زیادہ کووڈ 19 انفیکشن کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے وہیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام شہریوں کو ویکسین لگوانے اور احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انفیکشن کے طوفان نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا کا کہنا ہے کہ وہ بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں بڑے پیمانے پر اضافے پر گہری تشویش کا شکار ہے اور تیزی سے امداد بھیجے گا۔
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 لاکھ 49 ہزار 691 کیسز سامنے آئے جبکہ دہلی اور ملک بھر کے ہسپتال میڈیکل آکسیجن اور بیڈ ختم ہونے کے بعد مزید مریضوں کو لینے سے انکار کر رہے ہیں۔
بھارتی وزیر اعظم نے ریڈیو پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر اعتماد تھے، پہلی لہر کامیابی سے نمٹنے کے بعد ہمارے جذبے بلند ہوئے تھے تاہم اس طوفان نے قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
واضح رہے کہ نریندر مودی کی حکومت کو رواں سال کے آغاز میں بڑے مذہبی اور سیاسی اجتماعات کی اجازت دینے اور صحت کے نظام کو بہتر نہ کرنے پر سخت تنقید کا سامنا ہے، ہسپتالوں اور ڈاکٹروں نے فوری نوٹسز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مریضوں کے رش سے نمٹنے کے قابل نہیں ہیں۔
دہلی کے مضافات میں غازی آباد شہر میں ایک سکھ مندر کے باہر گلی ایک ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کی تشبیہ دے رہی ہے اور وہاں کورونا کے مریضوں کو لانے والی گاڑیوں کی قطار لگی ہے جہاں انہیں سڑکوں پر ہی آکسیجن ٹینکوں ہاتھوں میں لیے دیکھا جاسکتا ہے۔
فوٹوگرافرز کے مطابق دیگر مقامات پر لوگ ہسپتالوں کے باہر اسٹریچر اور آکسیجن سلنڈر کا بندوبست کر رہے ہیں اور حکام سے مریضوں کے ہسپتال میں داخلے کی التجا کر رہے ہیں۔
ایک ڈاکٹر نے ٹیلی ویژن پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ‘ہر روز یہی صورتحال ہے، ہمارے پاس صرف دو گھنٹے کی آکسیجن رہ جاتی ہے اور ہمیں حکام کی طرف سے صرف یقین دہانی ملتی ہے’۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دارالحکومت میں لاک ڈاؤن میں توسیع کردی جو پیر کے روز ختم ہونی تھی تاہم کووڈ 19 سے شہر میں ہر چار منٹ پر ایک شخص ہلاک ہورہا ہے۔
وبائی امراض کے ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرس کی زیادہ متعدی اقسام میں ایک بھارتی قسم بی 1.6.1.7 بھی شامل ہے جس نے وائرس کے پھیلاؤ کو مزید ہوا دی ہے۔
نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹروں کو معلوم ہوا ہے کہ ایک مریض اب 10 رابطوں میں سے نو میں وائرس منتقل کر رہا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں چار گنا زیادہ ہے۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ رات 2 ہزار 767 افراد ہلاک ہوئے، ایک ارب 30 کروڑ کی آبادی پر مشتمل ملک بھارت میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 69 لاکھ انفیکشن کیسز اور ایک لاکھ 92 ہزار 311 اموات ریکارڈ کی جاچکی ہیں۔
دریں اثنا امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کورونا کے خوفناک پھیلاؤ پر ہمیں بھارتی عوام سے دلی ہمدردی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر بھارتی حکومت کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ہم تیزی سے بھارت کے ہیلتھ کیئر ہیروز کے لوگوں کو اضافی مدد بھیجیں گے۔
جرمن چانسلر انجیلا میرکل کے چیف ترجمان نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ جرمن چانسلر نے وبائی مرض سے بھارت میں پیدا ہونے والی خوفناک صورتحال پر اظہار ہمدردی کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جرمنی بھارت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے اور وہ امداد کے ایک مشن کو فوری طور پر تیار کر رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
برطانیا، فرانس اور جرمن کا بیان غزہ میں جنگ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ
?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: انگلستان، فرانس اور جرمنی کے رہنماؤں نے غزہ میں صیہونی
اگست
احساس راشن کارڈ کے ذریعے غریبوں کوسبسڈی دیں گے: وزیراعظم
?️ 13 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس راشن
دسمبر
امریکی ہتھیاروں سے یمنی عوام کا قتل عام کیا جاتا ہے :یمنی وزارت خارجہ
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری عہدہ دار نے جارح
دسمبر
لاہور کی 96 فیصد صنعتوں میں اخراج کنٹرول سسٹمز نصب کریئے گئے ہیں، مریم اورنگزیب
?️ 28 دسمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ
دسمبر
بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) ملک میں بجلی کی قیمت میں ایک
دسمبر
حماس نے صیہونیوں کی خطرناک حرکتوں کے بارے میں خبردار کیا
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے قدس امور کے سربراہ ہارون ناصر الدین
دسمبر
قومی اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو طلب
?️ 8 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اپریل میں قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیزاجلاسوں اورتحریک عدم
مئی
بلوچستان: کورونا کیسز میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی
?️ 16 مئی 2021کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح
مئی