?️
لکھنئو (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کی شدید لہر جاری ہے اور بھارت کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ مجھے کورونا وائرس کی ہلکی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔
یوگی آدیتہ ناتھ نے کہا کہ ’کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر، میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جس کے نتائج مثبت آئے۔
اُنہوں نے کہا کہ میں نے گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق تمام احتیاطی تدابیر اختیار کررہا ہوں۔
اترپردیش کے وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت کی تمام سرگرمیاں عام طور پر چلتی رہیں گی۔
یوگی آدیتہ ناتھ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ حالیہ دنوں میں میرے ساتھ رابطے میں رہے ہیں، وہ لازمی اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں اور احتیاط کریں۔
واضح رہے کہ 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 72 ہزار 115 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ 1 کروڑ 38 لاکھ 71 ہزار 321 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
کیا امریکہ تیسری عالمی جنگ چھیڑ سکتا ہے؟ٹرمپ کی زبانی
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے ایک بار پھر موجودہ واشنگٹن کی
جون
الضیف اور شہید السنوار کی کچھ نئی تصاویر
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: پہلی بار عزالدین القسام بریگیڈز کی ملٹری کونسل کے کمانڈ
جنوری
صہیونی فوج دن رات یحییٰ السنور کی تلاش میں
?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہنگری نے اتوار کی شام کہا
دسمبر
” بی ایس ایف “ گاڑی سے نوجوان کی موت کے خلاف راجوری میں زبردست احتجاجی مظاہرہ
?️ 3 جون 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
جون
صارفین کی سہولت کے لئے واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف
?️ 20 جولائی 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے
جولائی
اسموگ تدارک کیس: تعمیرات پرپابندی برقرار، ’ورک فرام ہوم‘ پالیسی بنانے کا حکم
?️ 29 نومبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ تدارک کیس میں تعمیرات
نومبر
شہید نصر اللہ کے خون کی قیمت اسرائیل کی نابودی ہے: شیخ الخزعلی
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک عصائب اہل الحق کے سکریٹری
اکتوبر
عید پر لاپرواہی کی وجہ سے کورونا سے اسپتال بھر گئے
?️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے
مئی