مسجد اقصیٰ کو آگ لگانے کی 51 ویں سالگرہ، حماس نے فلسطینی قوم سے اہم اپیل کردی

مسجد اقصیٰ کو آگ لگانے کی 51 ویں سالگرہ، حماس نے فلسطینی قوم سے اہم اپیل کردی

?️

مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) 21 اگست سنہ 1969 تاریخ اسلام کا وہ سیاہ ترین دن تھا جب ایک یہودی انتہاپسند نے مسجد اقصیٰ کو آگ لگادی جس نے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کردیا، اس واقعے کی 51 ویں سالگرہ کے موقع پر فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت نے فلسطینی قوم سے اہم اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کو نذر آتش کرنے کی برسی کے موقع پر اس دہشت گردی کے خلاف ہونے والے مارچ میں حصہ لیں۔

تفصیلات کے مطابق مسجد اقصیٰ میں آگ لگنے کی 51 ویں سالگرہ کے موقع پر کل جاری کردہ ایک بیان میں حماس نے مسجد اقصیٰ کو فلسطینیوں کے لیے سرخ لکیر قرار دیا اور یوم الاقصیٰ کی برسی کے موقع پر ہونے والے مارچ میں وسیع پیمانے پر شرکت کا مطالبہ کیا۔

فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری قوم ان لوگوں کے ہاتھ کاٹ دے گی جو مسجد الاقصیٰ پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔

مسجد اقصیٰ سے شیخ راید صلاح (مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی اسلامی تحریک کے سربراہ) کی گرفتاری اور مسجد اقصیٰ سے بے دخل کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے حماس نے کہا کہ یہ اقدام صہیونی دشمن کی جانب سے مقدس مقام کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش ہے۔

واضح رہے کہ صہیونی حکومت نے منگل کے روز 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ راید صلاح کی قید میں مزید چھ ماہ کی توسیع کر دی تھی۔

حماس کی جانب سے جاری کردی بیانیہ کے اختتام پر اس بات پر زور دیا گیا کہ فلسطینیوں کا آپسی اتحاد اور دشمن کے خلاف متحد موقف، قابضین اور ان کے مذموم منصوبوں کے خلاف سب سے مضبوط ہتھیار ہے۔

یاد رہے کہ 21 اگست 1969 کو تاریخ اسلام کا وہ سیاہ ترین دن تھا کہ جب ایک ایسا بھیانک اورالمناک واقعہ پیش آیا کہ جس نے پوری امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کر دیاو یہ وہ منحو س دن تھا کہ جب مسلمانوں کے قبلہ اول اور آسمانی ادیان کی تعلیمات کے مطابق مقدس ترین مقامات میں سے ایک مقد س مقام مسجد اقصیٰ کو صہیونیوں نے آگ لگا کر اُسے بہت زیادہ نقصان پہنچایا۔

مائیکل ڈنز روہن نامی ایک انتہا پسند یہودی نے مسجد اقصیٰ کے مشرقی حصے کو آگ لگا دی، اس دوران تاریخی منبر بشمول صلاح الدین منبر سمیت مختلف حصوں کو آگ لگا دی گئی۔

مشہور خبریں۔

بنگوریون سے حیفا تک؛ یمن کا اسرائیل کے اقتصادی و سلامتی مرکز پر حملہ

?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: عرب دنیا اور مقامی مزاحمت کی سطح پر غزہ کی

ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرا دی

?️ 18 ستمبر 2021بیجنگ(سچ خبریں) مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے اہم قدم اٹھاتے

غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے جنوبی کوریا میں صیہونیت مخالف مظاہرے

?️ 25 مئی 2026 سچ خبریں:جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں فلسطین سے اظہار یکجہتی

بائیڈن کو ٹرمپ کے ساتھ بحث سے پہلے طبی معائینہ کی ضرورت

?️ 25 جون 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے ایک سابق ڈاکٹر نے انتخابی بحث سے

لاس اینجلس میں غزہ جنگ کی صدائے بازگشت

?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:لاس اینجلس میں جاری آتشزدگی نے امریکہ کی اندرونی ناکامیوں کو

پژشکیان سے ملاقات پر پاکستانی وزیر اعظم کا نقطہ نظر

?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیراعظم نے اعلان کیا: آج اسلام آباد میں،

حزب اللہ کے حامیوں کے خلاف سعودی عرب کی دشمنانہ کاروائی

?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب نے ایک دشمنانہ اقدام میں لبنان کی القرض الحسن

صہیونی فوجی، حزب اللہ کے جال میں گرفتار

?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج کی ایک یونٹ کو حزب اللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے