?️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ میں جنگ بندی کے حوالے سے مثبت اشارے موصول ہوئے ہیں اور اب فیصلہ روس کے ہاتھ ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ یوکرین جنگ میں جنگ بندی کے حوالے سے مثبت اشارے موصول ہوئے ہیں اور اب فیصلہ روس کے ہاتھ ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے جنگ بندی کے حوالے سے مثبت پیغامات حاصل کیے ہیں اور اب ہم روس سے جواب کے منتظر ہیں۔ ہم نے اپنے نمائندے ماسکو بھیجے ہیں اور امید ہے کہ ہم کسی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا، اگر روس جنگ بندیپر راضی ہو جاتا ہے تو جنگ کا 80 فیصد خونریزی والا مرحلہ ختم ہو جائے گا۔
امریکی صدر نے کہا، یورپی یونین نے ہمارے ساتھ سخت رویہ اختیار کیا ہے اور ہمارے کاروباروں کے خلاف شکایات درج کی ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم انہیں وہی سلوک واپس کریں۔
ٹرمپ نے مزید کہا، جس طرح یورپی یونین نے ہم پر محصولات لگائے، ہم بھی اسی شرح سے ان پر محصولات عائد کریں گے۔
ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ ابھی تک میں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات نہیں کی ہے، لیکن امید ہے کہ جنگ بندیکے لیے کسی دباؤ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ان کا کہنا تھا، ہم روس سے فوری جنگ بندیکے معاہدے کی منظوری کے منتظر ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ دباؤ ڈالے بغیر ممکن ہو گا۔
امریکی اور یوکرینی وفود کے حالیہ مذاکرات میں 30 روزہ عبوری جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے، لیکن روس کی حتمی منظوری باقی ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے عندیہ دیا ہے کہ ماسکو آنے والے دنوں میں امریکہ کے ساتھ رابطہ کر سکتا ہے، تاہم کسی معاہدے پر پہنچنے میں ابھی وقت لگ سکتا ہے۔
اگر روسی قیادت اس پیشکش کو قبول کر لے تو یہ یوکرین جنگ کے خاتمے کی طرف پہلا اہم قدم ہو سکتا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے لیے ہد ہد کا پیغام
?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے ملٹری میڈیا نے حال ہی میں ان
جولائی
سی آئی اے کے وسل بلور ڈیوڈ میک مائیکل 95 کا سال کی عمر میں انتقال
?️ 2 جون 2022سچ خبریں: ڈیوڈ میک میکل، ایک انٹیلی جنس تجزیہ کار جنہوں نے
جون
السنوار اور اسماعیل ہنیہ کے بعد حماس کا انتظام کیسے چل رہا ہے؟
?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: Ynet نیوز سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ، محمد السنوار
مارچ
قندھار خودکش حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی
?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:طالبان حکومت کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں اعلان کیا
مارچ
کشمیری پیر کو ”یوم شہدائے جموں “منائیں گے۔
?️ 4 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں
نومبر
ریاست مینیسوٹا کے گورنر نائب صدر نامزد امریکہ کی عرب کمیونٹی خوشحال
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ کی عرب کمیونٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ
اگست
عرب ممالک غزہ کی تعمیر نو میں شامل نہیں ہونا چاہتے
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: بلنکن نے منگل کو کہا کہ عرب ممالک کا کہنا ہے
جنوری
بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین ٹوئٹر پر چھا گئے
?️ 30 مارچ 2021ممبئی (سچ خبریں)بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین کنگ کپل شرما کامیڈی کی دُنیا
مارچ