شمالی کوریا کا ایک ساتھ دو کروز میزائلوں کا تجربہ، امریکہ میں کھلبلی مچ گئی

شمالی کوریا کا ایک ساتھ دو کروز میزائلوں کا تجربہ، امریکہ میں کھلبلی مچ گئی

?️

پیانگ یانگ (سچ خبریں) شمالی کوریا نے امریکا اور جنوبی کوریا کے دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے ایک ساتھ دو کروز میزائلوں کے تجربات کرڈالے جس کے بعد امریکہ میں کھلبلی مچ گئی ہے اگرچہ امریکی صدر جو بائیڈن  نے ظاہری طور پر اس بات کا اعلان کیا ہے کہ یہ میزائل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں نہیں آتے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کوریا کے مغربی صوبے پیان آن میں اونچون کے ساحل پر کیے گئے تجربات امریکا میں نئی حکومت کے قیام کے بعد پہلی کارروائی ہے اور اس پر وائٹ ہاؤس کو تشویش لاحق ہوگئی ہے۔

نئے کروز میزائل چھوٹے درجے کے ہتھیاروں کے نظام سے تعلق رکھتے ہیں، جس کے باعث یہ اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں نہیں آتے۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ پیانگ یانگ کے تجربات کو نئی اشتعال انگیزی نہیں شمار کرتے ہیں۔

وزارت دفاع نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ یہ معمول کی بات ہے اور اسے زیادہ اہمیت نہیں دی جاسکتی، حالیہ میزائل تجربات ان پابندیوں کی زد میں نہیں آتے، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں عائد کی گئی ہیں۔

اس مسئلے پر بات کرنا کسی طرح بھی امریکا کے مفاد میں نہیں ہے اور اس کو لے کر شمالی کوریا سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے جاسکتے۔

دوسری جانب اعلیٰ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جاپان اور جنوبی کوریا کے قومی سلامتی مشیروں کو آیندہ ہفتے واشنگٹن میں مدعو کیا جائے گا، تاکہ شمالی کوریا سے متعلق پالیسیوں اور دیگر حل طلب معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے۔

حکام کا کہنا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان، جاپانی قومی سلامتی کے سربراہ کتامورا شیگیرو اور جنوبی کوریائی صدارتی دفتر کے قومی سلامتی ڈائریکٹر سو ہون اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

عراق کے شہر سلیمانیہ میں 17 داعشی دہشت گرد گرفتار

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:عراق کے کردستان علاقے کے قومی سلامتی کے ادارے نے اس

قدس بٹالین کی صہیونیوں کا مقابلہ کرنے کی تیاری

?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے ایک فلسطینی قیدی کی شہادت کی صورت میں

ہم کئی محاذوں پر دشمن کا مقابلہ کر سکتے ہیں:حزب اللہ

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے کہا کہ اس

مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونیوں کی نئی سازش

?️ 14 فروری 2022سچ خبریں:مسجد اقصیٰ کے خطیب کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت مسجد

ہم ایران کو صرف دھمکیاں ہی دے سکتے ہیں،حملہ نہیں کرسکتے:سابق صیہونی وزیر اعظم

?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کا کہنا ہے کہ ہم

نگراں حکومت پنجاب نے شرپسندوں کےخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی منظوری دے دی

?️ 16 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگراں حکومت پنجاب نے آرمی تنصیبات اور املاک پر

زلنسکی کا ٹویٹری میزائل

?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: میڈیا نے لیتھوانیا میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں یوکرین

فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں صیہونی جرنیلوں کا منصوبہ ناکام

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:شمالی غزہ کے عوام اور فلسطینی مزاحمتی فورسز نے صیہونی جرنیلوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے