?️
سچ خبریں:برطانوی اخبار نے لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر متوازن خارجہ پالیسی عالمی اتحادیوں اور سرمایہ کاروں کو الجھن میں ڈال رہی ہے۔ ان کے ذاتی مفادات قومی اسٹریٹجک اہداف پر غالب ہیں، جس سے دنیا کو امریکی پالیسیوں کا اندازہ لگانا مشکل ہو گیا ہے۔
برطانوی اقتصادی روزنامہ فایننشال ٹائمز نے ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا غیر متوازن رویہ نہ صرف عالمی سطح پر شکوک و شبہات کو جنم دے رہا ہے بلکہ امریکی اتحادیوں اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے بھی شدید پریشانی کا باعث بن چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی ایران کے لیے کیا پالیسی ہوگی؟
اس رپورٹ کو عربی 21 نے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی نے دنیا کو بے یقینی کی حالت میں ڈال دیا ہے۔ ان کی پالیسیاں ذاتی مفادات پر مبنی ہیں، جن میں کوئی اسٹریٹجک تسلسل یا پیش بینی ممکن نہیں۔
رپورٹ میں اس جانب بھی اشارہ کیا گیا کہ نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے اجلاس سے قبل امریکی اتحادیوں میں گہری تشویش پائی جاتی تھی، کیونکہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ ٹرمپ کس مؤقف کے ساتھ شریک ہوں گے،دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ کی ذہنی کیفیت اور رویہ اس وقت نسبتاً بہتر ہو گیا جب سابق ڈچ وزیر اعظم نے ان کی خارجہ پالیسیوں کی تعریف کی۔
فائننشل ٹائمز مزید لکھتا ہے کہ ایران سے لے کر نیٹو تک، ٹرمپ کی پالیسیوں میں تضاد نے یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ امریکہ کی سمت دراصل کیا ہے؟امریکہ کے سابق دفاعی عہدیدار جِم ٹاؤنسینڈ نے بھی اسی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہامریکی حکام جب کوئی فیصلہ لیتے ہیں، تو اگلے ہی لمحے ٹرمپ کی جانب سے ایک ٹویٹ آتا ہے جو اس فیصلے کو رد کر دیتا ہے۔ یہ صورتحال فیصلہ سازی کو غیر سنجیدہ بنا دیتی ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
یورپ آزادی کا گہوارہ ہے یا توہین؟
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:29 جولائی کو اور گزشتہ چند ہفتوں میں دوسری بار 37
جولائی
غیر ملکی حکام کی جانب سے شہید صدر کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب اور چند اہم نکات
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: غیر ملکی حکام کا شہید صدر اور ان کے ساتھیوں کو
مئی
بنگلہ دیش میں جاری سیاسی بحران میں اضافہ
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش میں طلبا تحریک کے رہنماؤں نے فوج کی
اگست
ریاض: شام کی عرب لیگ میں واپسی سے خطے میں استحکام بحال ہوگا
?️ 9 ستمبر 2023سچ خبریں: شام کے بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کی کوششوں
ستمبر
بھارت کا غیر ملکی صحافیوں کو روکنا غیر قانونی ہے
?️ 4 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینئر وزرا اور مشیر قومی سلامتی نے بھارت میں
اگست
روسی گیس کی سپلائی منقطع ہونے سے یورپ کے گھٹنے ٹیکنے کا امکان
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:ہنگری کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے روس کی جانب
ستمبر
پاکستان سے کس بارے میں بات کریں گے؟مودی کا سخت مؤقف
?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جنگ بندی کے بعد
مئی
اسرائیل کے نئے وزیر اعظم کی فلسطینیوں کے خلاف ہرزہ سرائی، مزاحمت کے خلاف کاروائی کی دھمکی دے دی
?️ 23 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) ایک طرف جہاں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں
جون