?️
نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس نے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سامنے آنے والے کیسز کی تعداد پہلی مرتبہ 4 لاکھ سے تجاوز کرگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ڈیٹا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 523 ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد ملک میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 11 ہزار 853 افراد وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
دنیا کے سب سے بڑے کورونا ویکسین بنانے والے ملک میں اب محدود تعداد میں ویکسین دستیاب ہیں جس سے انفیکشن کی دوسری لہر کی صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے اور ہسپتالوں اور مردہ خانے بھر چکے ہیں جبکہ وائرس کے شکار افراد کے اہلخانہ دواؤں اور آکسیجن کی تلاش میں ہیں۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کے مرکزی تجارتی شہر احمدآباد میں سینکڑوں افراد کو ویکسین کے لیے قطار میں کھڑے دیکھا گیا۔
سب سے زیادہ متاثرہ ریاست دہلی کے وزیر اعلی نے لوگوں سے ویکسین مراکز میں قطار نہ لگانے کی ہدایت کی اور وعدہ کیا کہ مزید ویکسین ایک یا دو روز میں پہنچیں گی۔
بھارت کی مشرقی ریاست اوڈیشہ نے کہا تھا کہ اسے ڈیڑھ لاکھ خوراکوں کی کھیپ موصول ہوئی ہے تاہم لاک ڈاون پابندیوں اور نقل و حمل کی روک تھام کی وجہ سے وہ صرف چند لوگوں کو ویکسین لگانے کی اجازت دیں گے۔
احمد آباد کے جنوب میں تقریبا 190 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک ہسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 16 کورونا وائرس کے مریض اور دو عملے کی موت ہوگئی، یہ ہسپتالوں میں ہلاکت خیز حادثات کے سلسلے میں تازہ ترین ہے۔
دارالحکومت نئی دہلی کے ایک سکھ مندر میں عبادت کرتے ہوئے خود کی تصاویر شائع کرنے کے چند گھنٹوں بعد نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہسپتال میں آتشزدگی سے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
چند ماہرین نے بڑے پیمانے پر مذہبی اجتماعات اور سیاسی جلسوں کو بھارت کی دوسری لہر کی شدت کا ذمہ دار قرار دیا۔
مودی انتظامیہ کے قائم کردہ سائنسی مشیروں کے ایک فورم نے مارچ کے اوائل میں ہی بھارتی عہدیداروں کو ملک میں نئے اور زیادہ تیزی سے پھیلنےھ والے کورونا وائرس کی قسم کے پھیلاؤ کے بارے میں خبردار کیا تھا۔
اس فورم کے چار سائنسدانوں نے کہا کہ انتباہ کے باوجود وفاقی حکومت نے وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے پابندیاں عائد کرنے کی کوشش نہیں کی۔
نریندر مودی، بھارتیا جنتا پارٹی کے قائدین اور اپوزیشن کے سیاست دانوں کی ریلیوں اور دیگر مذہبی اجتماعات میں لاکھوں افراد نے شرکت کی جس میں سے بڑی تعداد نے ماسک نہیں پہن رکھے تھے۔
بھارت میں کورونا کیسز کی کل تعداد ایک کروڑ 90 لاکھ ہے، خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فروری کے آخر سے بھارت میں پھیلی دوسری لہر سے اب تک 77 لاکھ کیسز کا اضافہ ہوا ہے، اس کے برعکس بھارت کو گزشتہ 77 لاکھ کیسز تقریباً 6 ماہ کا وقت لگا تھا۔
کیسز میں اضافے کے نتیجے میں امریکی صدر جو بائیڈن نے بھارت پر نئی سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے زیادہ تر غیر امریکی شہریوں کو امریکا میں داخلے سے روک دیا۔
دوسرے ممالک اور خطوں بشمول برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور سنگاپور نے بھی بھارت پر اسی طرح کی سفری پابندیاں عائد کردی ہیں جبکہ کینیڈا، ہانگ کانگ اور نیوزی لینڈ نے بھارت سے تمام کمرشل پروازوں کو معطل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت وائرس کی دوسری لہر کی شدید لپیٹ میں ہے 10 روز قبل ہی 3 لاکھ کیسز کی حد عبور ہوئی تھی اور اب 4 لاکھ ایک ہزار 993 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کی کارروائیوں میں شدت
?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:یروشلم کی حمایت کرنے والے یورپی انجمن نے اپنی ایک رپورٹ
فروری
جہاد اسلامی کے میزائلوں نے نیتن یاہو کو سبق سکھا دیا ہے:عطوان
?️ 16 مئی 2023سچ خبریں:انٹرریجنل آن لائن اخبار کے ایڈیٹر نے فلسطینی مزاحمت کاروں اور
مئی
جفری اپسٹین، امریکی جنسی دلال، کون تھا اور اس کا فساد کیس کیوں متنازعہ بن گیا؟
?️ 23 دسمبر 2025سچ خبریں:جفری اپسٹین کا کیس، جو بچوں کی جنسی اسمگلنگ اور دلالی
دسمبر
مقبوضہ کشمیر : میر واعظ عمر فاروق ایک بار پھر گھر میں نظربند ، نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی
?️ 18 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں قابض
اپریل
جس دن پی ٹی آئی نارمل حالت میں آگئی تو یہ حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکے گی، شبلی فراز
?️ 15 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے
مئی
سردیوں کیلئے گیس کا بندوبست نہیں ہوسکا
?️ 11 اکتوبر 2022تھرپارکر: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سردیوں کیلئے گیس کا بندوبست نہیں ہوسکا، گیس اتنی مہنگی
اکتوبر
نیویارک ٹائمز کے خلاف ٹرمپ کا مقدمہ خارج کر دیا گیا
?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی عدالت نے نامناسب مواد کی وجہ سے نیویارک ٹائمز
ستمبر
امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کی جانب سے یمن جنگ میں سعودی عرب اور امارات کی حمایت کا اختتام
?️ 4 نومبر 2025امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کی جانب سے یمن جنگ میں سعودی عرب
نومبر