?️
سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعتراف کیا کہ ایران کے ممکنہ حملے شدید اور خطرناک ہوں گے،انہوں نے کہا کہ اسرائیل تنہا بھی ایران پر حملے پر مجبور تھا اور امریکہ سمیت کئی عالمی رہنماؤں کو پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا۔
قطری نیوز چینل الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو وزیراعظم بنیامین نتانیاہو نے ایران کے خلاف حالیہ بیانات میں ایران کے جوابی حملوں کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم تیار ہیں کہ ایران پر حملے کے بعد جو ممکنہ نقصان ہوگا، اسے کم سے کم کریں۔ ایران ہمیں شدید حملوں کے ذریعے نشانہ بنائے گا۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ہم نے اپریل کے آخر میں ایران پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی، مگر بعض وجوہات کی بنا پر اب تک مؤخر ہوئی ہے۔
نیتن یاہو نے ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف اپنی دشمنی دہراتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے ایٹمی ہتھیار حاصل کر لیے، تو ہم اس خطے میں باقی نہیں رہ سکیں گے، میں نے چھ ماہ قبل ایران کے ایٹمی پروگرام کی تباہی کا حکم دیا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران نے ہمارے پچھلے حملے کے بعد اپنے میزائل سسٹم کو مضبوط کرنا شروع کیا، ایران کے میزائل اسرائیل کے لیے وجودی خطرہ بن چکے ہیں، میں نے چالیس سال قبل بھی کہا تھا کہ ایران سب سے بڑا خطرہ ہے۔
نیتن یاہو نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا کہ ہمیں ایران پر حملے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں تھا، چاہے امریکہ ہمارے ساتھ ہو یا نہ ہو۔ ہم نے حملے سے قبل واشنگٹن کو اطلاع دے دی تھی، اب وہ کیا کرتے ہیں، یہ ان پر منحصر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، فرانسیسی صدر ماکرون اور جرمن چانسلر سے بات کی سب نے ہمارے دفاع کے حق کی حمایت کی۔
نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ہم نہیں جانتے کہ ایران پر فوجی آپریشن کب ختم ہوگا، ہمارا ہدف ایران کی میزائل قوت کو محدود کرنا ہے، میں نے ٹرمپ سے بھی کہا تھا کہ ‘سرپرائز’ ہی کامیابی کی کنجی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران کے ساتھ جو کر رہے ہیں، وہ حماس یا حزب اللہ کے خلاف کارروائیوں سے بالکل مختلف ہے، اگر ہم درست انداز میں کام کریں، تو شاید ایک بڑا اسٹریٹجک بدلاؤ ممکن ہو۔
نیتن یاہو نے زور دے کر کہا کہ ایران اپنی صفوں کو منظم کر رہا ہے اور اسرائیل کو ایک سخت اور کاری ضرب لگانے کی کوشش میں ہے۔
صیہونی وزیراعظم نے شہید ہونے والے ایرانی فوجی عہدیداران اور ایٹمی سائنسدانوں کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نطنز کی ایٹمی تنصیب کو تباہ کر دیا گیا ہے اور مزید اہداف ہماری فہرست میں شامل ہیں۔
انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ فوجی آپریشن کب ختم ہوگا، لیکن ہمارا اصل مقصد ایران کی میزائل صلاحیت کا خاتمہ ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
حقیقت میں سانولی ہوں، میک اپ کی وجہ سے گوری نظر آتی ہوں، ندا یاسر
?️ 6 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و معروف میزبان ندا یاسر نے اعتراف کیا
مئی
حکومت اور اپوزیشن میں اعلیٰ سطح پر رابطے بحال ہوگئے
?️ 12 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت اور اپوزیشن میں اعلیٰ سطح پر رابطے
نومبر
پاکستان کی نئے میزائلوں اور ڈرونز کی رونمائی
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے پاکستان نے استنبول میں ترکی کی
اگست
ہمارا ردعمل مضبوط، موثر اور کارآمد ہوگا: نصر اللہ
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: سید حسن نصر اللہ نے بیروت کے جنوبی مضافات پر صیہونی
اگست
الحشد الشعبی کی ایک او رشاندار کامیابی
?️ 8 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین کے شہر
مارچ
شام میں قتل؛ جولانی اور عرب و مغربی حامی بے نقاب
?️ 11 مارچ 2025سچ خبریں: ابو محمد الجولانی، جسے ہر کوئی دہشت گرد گروہ تحریر
مارچ
طوفان کا خدشہ ،سندھ حکومت کی جانب سے ہنگامی اقدامات کا آغاز
?️ 15 مئی 2021کراچی ( سچ خبریں) سمندری طوفان تاؤتے کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ سندھ
مئی
پاکستان، چین کے درمیان تیل، گیس کے ذخائر ڈھونڈنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
?️ 22 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور چین کے درمیان شیل اور ٹائٹ
ستمبر