نیتن یاہو کی ٹرمپ سے ایک گھنٹے تک ایران پر حملے کے لیے التماس؛ سی این این کا انکشاف

ایران

?️

سچ خبریں:سی این این کے مطابق صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹرمپ سے ایک گھنٹے کی گفتگو میں ایران پر فوجی حملے کا بار بار مطالبہ کیا، جبکہ امریکہ مذاکرات اور جنگ بندی کی کوشش کر رہا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان طویل ٹیلیفونک گفتگو کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ نیتن یاہو نے اس رابطے کے دوران بار بار ایران پر حملے کا مطالبہ کیا۔

سی این این نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی وزیراعظم حالیہ ایران امریکہ مذاکرات سے شدید مایوس ہیں اور انہوں نے ٹرمپ کو باور کرانے کی کوشش کی کہ حملوں میں تاخیر ایک غلط فیصلہ ہے، لہٰذا ایران کے خلاف منصوبہ بند فوجی کارروائی دوبارہ شروع کی جائے۔

رپورٹ کے مطابق ایک صیہونی ذریعے نے بھی تصدیق کی ہے کہ نیتن یاہو نے تقریباً ایک گھنٹے کی گفتگو میں امریکی صدر پر شدید دباؤ ڈالا تاکہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی دوبارہ شروع کی جائے۔ اس ذریعے کے مطابق ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کے امکانات کو آزمانا چاہتے ہیں جبکہ نیتن یاہو فوجی تصادم کے حامی ہیں۔

اسی رپورٹ میں ایک امریکی عہدیدار نے مزید انکشاف کیا کہ ٹرمپ نے اس سے قبل اتوار کے روز نیتن یاہو کو آگاہ کیا تھا کہ وہ ایران کے خلاف آپریشن ہیوی ہیمر کے نام سے حملوں کا ارادہ رکھتے ہیں، تاہم بعد میں انہوں نے یہ کارروائی قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت علاقائی اتحادیوں کے مطالبے پر روک دی۔

ٹرمپ نے اس سے قبل اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر دعویٰ کیا تھا کہ ایران پر حملہ عرب رہنماؤں کے مطالبے پر مؤخر کیا گیا، تاہم بعد میں وال اسٹریٹ جرنل نے عرب ممالک کے ذرائع کے حوالے سے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی قریب الوقوع حملے کی پیشگی اطلاع نہیں تھی۔

اسی دوران امریکی ویب سائٹ ایکسیوس نے رپورٹ کیا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو بتایا کہ ثالث ایک رسمی سمجھوتے پر کام کر رہے ہیں، جس پر امریکہ اور ایران دستخط کریں گے اور یہ معاہدہ جنگ کے خاتمے کے ساتھ 30 روزہ مذاکراتی مرحلے کا آغاز کرے گا جس میں ایران کے جوہری پروگرام اور تنگۂ ہرمز کی صورتحال شامل ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق اس صورتحال پر نیتن یاہو شدید برہم ہو گئے اور ایک امریکی ذریعے کے مطابق گفتگو کے اختتام پر ان کے بال غصے سے کھڑے ہو گئے۔

مشہور خبریں۔

طوفان الاقصی نے اسرائیل کے ساتھ کیا کیا؟صیہونی اخبار کی رپورٹ

?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار نے 7 اکتوبر 2023 کو انجام پانے والے

آبنائے ہرمز کو فوجی طاقت سے کھولنا مشکل ہے: سابق امریکی وزیر جنگ

?️ 24 مارچ 2026سچ خبریں:امریکہ کے سابق وزیر جنگ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی

قطر کی غیر نیٹو اتحادی کی حیثیت کو منسوخ کرنے کا امریکی منصوبہ

?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی ریپبلکن سینیٹرز کے ایک گروپ نے ایک منصوبہ پیش

افغانستان کی معیشت کو تباہ ہونے سے بچانا ہوگا: اقوام متحدہ

?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا

آڈیو لیکس سامنے آنے کا سلسلہ جاری، پی ٹی آئی کا ایک بار پھر تحقیقات کا مطالبہ

?️ 24 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان میں معروف شخصیات کی مبینہ طور پر نجی

مقبوضہ فلسطین میں درجنوں ٹرانسفارمرز اور بجلی کی الماریاں یکے بعد دیگرے دھماکے سے تباہ

?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کے بعض شہروں میں

حماس: دنیا کے سامنے غزہ کے بچے سردی سے مر رہے ہیں

?️ 10 دسمبر 2025سچ خبرین:حماس کے ترجمان حازم قاسم نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ

غزہ میں عورتوں اور بچوں کو قتل کا سلسلہ جاری

?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:حماس کے سیاسی دفتر کے رکن اسامہ حمدان نے اس بات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے