خطے میں نہ جنگ نہ امن کی صورتحال ناقابل قبول ہے: قطر

نہ جنگ نہ امن

?️

سچ خبریں:قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے خطے میں نہ جنگ نہ امن کی صورتحال کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات کی بحالی پر زور دیا ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے خطے اور عالمی سطح پر امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنے ملک کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں نہ جنگ نہ امن کی صورتحال ناقابل قبول ہے۔

العربی کے مطابق قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ اسرائیل نے خطے میں اپنی سرگرمیوں اور اقدامات کے بے نقاب ہونے کے بعد قطر کے خلاف منفی اور تخریبی مہمات شروع کردی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ صیہونی حکام قطر کے کردار سے بخوبی واقف ہیں اور جانتے ہیں کہ ایسی مہمات دوحہ کو اپنی کوششیں جاری رکھنے سے نہیں روک سکتیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ قطر ایک قابل اعتماد عالمی شراکت دار ہے اور اس کے خلاف صیہونی تخریبی مہمات جھوٹ اور بے بنیاد الزامات پر مبنی ہیں۔ ان کے مطابق غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قطر کی ثالثی اور انسانی امداد سے متعلق کوششیں دستاویزی حیثیت رکھتی ہیں اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دوحہ علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں نہ جنگ نہ امن کی صورتحال کا جاری رہنا ناقابل قبول ہے۔

ماجد الانصاری نے مزید کہا کہ قطر اپنے علاقائی شراکت داروں اور چین کے ساتھ مل کر واشنگٹن اور ایران کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے کوششیں کررہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ قطر سفارت کاری کی بحالی کی سمت آگے بڑھ رہا ہے، تاہم اس کے لیے واشنگٹن اور تہران کے درمیان سیاسی عزم کا موجود ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کا دوبارہ کھلنا قطر اور خطے کے تمام ممالک کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

مشہور خبریں۔

ہم ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں:پوپ فرانسس

?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:کیتھولک دنیا کے رہنما نے ایک تقریر میں اعلان کیا کہ

اسرائیل غزہ کی دلدل سے فرار

?️ 11 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت صدام حکومت کے خاتمے کے بعد اس ملک پر

10 ماہ میں 2 ہزار801 انٹیلیجنس آپریشنز میں 341 دہشت گرد مارے گئے، وزارت داخلہ

?️ 14 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ جنوری 2024

بھارت، پاکستان میں دہشت گردی بند کرے

?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ

وزیراعظم کا عالمی برادری سے انتہاپسندی کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

?️ 12 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان عالمی برادری سے انتہا پسندی 

آئس لینڈ کا صیہونی نسل کشی کے خلاف احتجاج میں یوروویژن کا بائیکاٹ 

?️ 11 دسمبر 2025سچ خبریں: آئس لینڈ نے آج بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ

طلباء تحریک کس چیز کی علامت ہے؟ لبنانی یونیورسٹی پروفیسر

?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: لبنانی یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعلقات کی ایک پروفیسر نے

تل ابیب نے ہزاروں فلسطینی پناہ گزینوں کو قید کرنے کے لیے جگہ مقرر کردی 

?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی نیٹ ورک "i24 نیوز” کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے