?️
سچ خبریں:صہیونی حکومت نے فوجی احکامات کے ذریعے مقبوضہ مغربی کنارے میں 500 ہیکٹر سے زائد فلسطینی اراضی کو اپنی کارروائیوں کا نشانہ بنایا ہے۔
فلسطینی کمیشن برائے دیوار اور آبادکاری مزاحمت کے مطابق اسرائیل نے رواں برس مغربی کنارے میں 500 ہیکٹر سے زائد فلسطینی نجی اراضی کو فوجی احکامات کے ذریعے نشانہ بنایا ہے، جبکہ غزہ جنگ کے بعد علاقے میں حملوں اور آبادکاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فلسطینی کمیشن برائے دیوار اور آبادکاری مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے جنوری سے اب تک 49 فوجی احکامات جاری کیے ہیں، جن کے تحت مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی نجی ملکیت پر مشتمل 2093 دونم، یعنی تقریباً 517 ہیکٹر اراضی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
کمیشن کے مطابق یہ احکامات اگرچہ سلامتی اقدامات کے عنوان سے جاری کیے گئے ہیں اور بظاہر زمین کی باقاعدہ ضبطی یا ملکیت کی منتقلی کا اعلان نہیں کرتے، تاہم ان کے ذریعے وسیع قانونی اور عملی پابندیاں عائد کی جاتی ہیں۔ ان پابندیوں میں درختوں کی کٹائی یا شاخ تراشی کی اجازت، زمین تک رسائی محدود کرنا اور اس کی کاشت پر پابندی شامل ہے۔
کمیشن نے بتایا کہ ان اقدامات کا زیادہ تر اطلاق صیہونی آبادکاریوں، آبادکاروں کی سڑکوں، حائل دیوار اور فوجی تنصیبات کے اطراف میں کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں زمین کی ملکیت تبدیل کیے بغیر فلسطینی اراضی پر صیہونی کنٹرول میں عملی طور پر توسیع ہو رہی ہے۔
کمیشن کے مطابق سال 2025 کے دوران اسرائیل نے 47 فوجی احکامات جاری کیے تھے جن کا تعلق 1613 دونم اراضی سے تھا، جبکہ صرف 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران 49 احکامات کے ذریعے 2093 دونم اراضی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل آبادکاری سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے اور فلسطینیوں کی اپنی زمینوں تک رسائی مزید محدود کرنے کے لیے فوجی احکامات کا پہلے سے زیادہ استعمال کر رہا ہے۔
کمیشن کی ششماہی رپورٹ کے مطابق صیہونی قابض افواج اور آبادکاروں نے 2026 کے پہلے نصف حصے میں مقبوضہ مغربی کنارے میں 3488 حملے کیے، جن میں فلسطینی آبادیوں پر حملے، آتش زنی، فائرنگ، زمینوں پر قبضہ اور نئی آبادکاری چوکیوں کا قیام شامل ہے۔
صیہونی آبادکاری مخالف تنظیم پیس ناؤ کے اندازے کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں تقریباً ۵ لاکھ صیہونی آبادکار رہتے ہیں، جبکہ مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں ان کی تعداد تقریباً ڈھائی لاکھ ہے۔
اکتوبر 2023 میں غزہ کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی فوجی کارروائیوں اور آبادکاروں کے تشدد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ فلسطینی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران کم از کم 1175 فلسطینی شہید، 12 ہزار 919 زخمی، 33 ہزار بے گھر جبکہ تقریباً 24 ہزار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔


مشہور خبریں۔
نبیہ بری کی حزب اللہ کو قصوروار ٹھہرانے کی کوششوں پر تنقید
?️ 31 مئی 2026سچ خبریں: لبنان کے پارلیمان اسپیکر نے جاری تنازعات میں حزب اللہ
مئی
ہمارا ملک امریکی سامراج کے نشانے پر ہے: ونزویلا کے وزیر خارجہ
?️ 3 جنوری 2026سچ خبریں: ونزویلا کے وزیر خارجہ ایوان پینٹو نے ملک پر حملوں کے
اردوغان: اسرائیل کے اشتعال انگیز اقدامات کا خاتمہ ہونا چاہیے
?️ 16 مئی 2026سچ خبریں: رجب طیب اردوغان، ترکی کے صدر نے علاقائی استحکام اور
مئی
ایران جنگ پر عالمی ذرائع ابلاغ کا ردعمل، تہران کی سرخ لکیروں کے سامنے وائٹ ہاؤس دباؤ میں
?️ 29 مئی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے بعد عالمی
مئی
صیہونی فوجی اڈے سے اسلحہ اور گولہ بارود چوری؛ فوجی اہلکار پر فرد جرم عائد
?️ 10 اکتوبر 2026سچ خبریں:صیہونی فوجی استغاثہ نے ایک فوجی اہلکار کے خلاف فوجی اڈے
اکتوبر
سوات، بلوچستان میں برفباری کے دوران پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری
?️ 23 جنوری 2026سوات (سچ خبریں) سوات اور بلوچستان میں میں شدید برفباری کے دوران
جنوری
امریکی سینیٹ کی جانب سے ٹرمپ کے جنگی اختیارات میں پانچویں بار کمی کے لیے ووٹنگ
?️ 21 اپریل 2026 سچ خبریں:ڈیموکریٹس کے سینیٹ رہنما چک شومر نے اعلان کیا ہے
اپریل
یوکرین میں فوج بھیجنے کا مطلب روس کے ساتھ جنگ ہے: اوربان
?️ 7 فروری 2026 سچ خبریں: ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے خبردار کیا ہے
فروری