?️
واشنگٹن (سچ خبریں) غیرملکی میڈیا نے مودی حکومت کی جانب سے کورونا کیسز اور اموات کو چھپانے کے حولاے سے بھارت کو بے نقاب کرتے ہوئے حکومت کی سازشوں کا راز فاش کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہےکہ بھارت میں کورونا سے اموات کی اصل تعداد بہت زیادہ ہے، ظاہر تو یہ کیا جا رہا ہے کہ روزانہ 2000 کے قریب اموات ہو رہی ہیں مگر اصل تعداد تقریبا 5 گنا زیادہ ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بھوپال، گجرات اور اتردیش میں روزانہ چند درجن اموات ریکارڈ پر لائی جا رہی ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ حکام جھوٹ بول رہے ہیں، کورونا میں مبتلا لوگوں کے مرنے پر اموات کی وجہ کورونا لکھنے کے بجائے دنیا کو دھوکا دینے کے لیے لفظ بیماری استعمال کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوبت یہ آ چکی ہےکہ دنیا بھر میں کورونا کیسز کی نصف تعداد بھارت میں ہے جس کے باعث ڈاکٹرز کی قلت ہوتے ہوئے علاج ناممکن ہو گیا ہے اور مریض موت کے منہ میں جانے لگے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بھارت میں لوگ اپنے عزیزوں کے لیے دواؤں اور اسپتال میں بیڈز کی خاطر سوشل میڈیا پر بھیک مانگنے پر مجبور ہیں، آکسیجن کی اس قدر کمی ہے کہ اسپتالوں کے باہرپڑے مریضوں کے سانس اکھڑ رہے ہیں۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں شمشان گھاٹ میں اتنی لاشیں جلائی جا رہی ہیں کہ چتاکے لیے نیچے رکھی جانیوالی لوہے کی گرل تک پگھل گئی ہیں، شمشان گھاٹوں میں شعلے ایسے دہک رہے ہیں جیسے وہاں کوئی صنعتی پلانٹ لگا ہوا ہے جبکہ بعض مقامات پر اسپتالو ں کے باہر اور پارکوں میں شمشان گھاٹ بنا دیے گئےہیں۔
امریکا کے ماہر برائے وبائی امور کا کہنا ہےکہ بھارت میں کورونا سے ہلاکتوں اور مریضوں کے ڈیٹاکا قتل عام کیا جا رہا ہے جبکہ برطانوی ماہر کا کہنا ہےکہ بھارت میں ابھی تو شروعات ہیں، بڑا بحران تو اب آئےگا۔
دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ہائیکورٹ کاکہنا ہے کہ یہ وباکی لہر نہیں سونامی ہے، اسپتالوں کو آکسیجن کی فراہمی روکنے والوں کوپھانسی دیدی جائے گی۔
خیال رہے کہ مئی کے پہلے ہفتے کےدوران بھارت میں کورونا کیسز کی روزانہ تعداد 5 لاکھ اور اموات 5500 سے زائد تک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل سعودی عرب کو لیزر ڈیفنس سسٹم سے لیس کرنے کا خواہاں
?️ 29 جون 2022سچ خبریں: اسرائیلی چینل 12 ٹیلی ویژن نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی
جون
امریکہ کو ایران سے سردار سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا ڈر
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے
جنوری
صیہونی فوج کو غزہ میں داخل ہونے میں کیا رکاوٹ آرہی ہے؟
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر زمینی حملے میں صہیونی فوج کو
نومبر
یمن کے عجائبات آنے والے ہیں: انصار اللہ
?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے ایک سینئر
مارچ
واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں جو میسجنگ پلیٹ فارم کے استعمال کو بدل دے گی
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹینٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
دسمبر
داعش کے حملے میں 2 عراقی پاپولر موبلائزیشن فائٹرز کی شہادت
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: پاپولر موبلائزیشن آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ صلاح الدین
دسمبر
جنگ ہوگئ تو پورا مشرق وسطیٰ ہل جائے گا
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے اپنے ایک خطاب
جولائی
صہیونیوں نے مسجد اقصیٰ میں اذان دینے سے روکا
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت نے مسجد الاقصی اور وہاں موجود فلسطینی نمازیوں
مئی