?️
سچ خبریں:صدر میکسیکو کلاؤڈیا شائن باؤم نے لاس اینجلس میں امریکی فیڈرل فورسز کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امیگریشن مسئلہ طاقت سے نہیں، بلکہ مذاکرات اور جامع اصلاحات سے حل ہو سکتا ہے۔
میکسیکو صدرِ کلاؤڈیا شائن باؤم نے لاس اینجلس میں امریکی فیڈرل فورسز کی جانب سے تارکینِ وطن کے خلاف حالیہ چھاپوں اور ان چھاپوں کے خلاف ہونے والے وسیع عوامی احتجاج پر طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مغربی ممالک میں ٹرمپ کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج؛ اٹلانٹک کے دونوں کناروں پر مظاہرین کیا کہہ رہے ہیں؟
شائن باؤم نے صوبہ پویبلا میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، امیگریشن کا مسئلہ یورش اور تشدد سے ہرگز حل نہیں ہوگا؛ یہ صرف اُس وقت حل ہو سکتا ہے جب تمام سرحد پار مقیم میکسیکی شہریوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایک جامع امیگریشن اصلاحات پر بات چیت اور عملی اقدام کیا جائے۔
صدر نے زور دے کر کہا کہ لاس اینجلس آج جو کچھ ہے، وہ وہاں رہنے والے میکسیکی مرد و خواتین کے بغیر ممکن نہیں تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ افراد مجبوری کے تحت نقلِ مکانی کرتے ہیں اور پھر اپنی کمائی کا بڑا حصہ وطن میں مقیم اپنے خاندانوں کو بھیجتے ہیں۔ یہ لوگ مجرم نہیں، محنت کش ہیں، شائن باؤم نے واضح کیا۔
خطاب کے اختتام پر صدر نے یقین دہانی کرائی، میکسیکو کے مرد و خواتین جہاں کہیں بھی ہوں، ہماری حمایت اُن کے ساتھ ہے۔ اُن کے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہم ہر سطح پر آواز بلند کریں گے۔ اگر وہ وطن واپس آنا چاہیں تو میکسیکو اُن کا بانہوں میں بھر کر استقبال کرے گا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
افغانستان کا مسئلہ سیاسی مذاکرات کے ذریعے حل ہو سکتاہے: وزیر خارجہ
?️ 14 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
جون
غزہ کی جنگ کے 600 دن بعد اسرائیل کی متعدد شکستیں
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کو فلسطینی زمینوں پر 77 سال قبل قبضے
مئی
اسرائیل کے بائیکاٹ کا قانون، سوڈان نے اہم قدم اٹھا لیا
?️ 8 اپریل 2021خرطوم (سچ خبریں) سوڈان نے اسرائیل کے بائیکاٹ کے قانون کے بارے
اپریل
فلسطینی صحافی کا قاتل فوجی مجرم نہیں:صیہونی فوج
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی فوج نے حال ہی میں الجزیرہ کی رپورٹر فلسطینی خاتون
مئی
شیرشاہ دھماکے پر سوئی سدرن پائپ لائن کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 19 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) سوئی سدرن پائپ لائن کمپنی نے کہا ہے کہ
دسمبر
فواد، ماہرہ خان اور ہانیہ عامر سچے پاکستانی، ملک کے لیے جان بھی دیں گے، ایچ ایس وائے
?️ 2 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف فیشن ڈیزائنر و اداکار حسن شہریار یاسین (ایچ
جون
پولیو کا انسداد ایک بہت بڑا چیلنج ہے، وائرس کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، شہبازشریف
?️ 15 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پولیو کا
دسمبر
یورپی یونین کے آذربائیجان کے قریب ہونے کی وجہ؟
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: حالیہ ہفتوں میں یورپی یونین کی خارجہ اور سلامتی پالیسی
اپریل