?️
سچ خبریں: ترکی کے ہزاروں لوگوں نے ایک بار پھر استنبول میں جمع ہو کر وسیع پیمانہ پر غزہ کی حمایت میں اور رفح میں صہیونیوں کے قتل عام کے خلاف مظاہرے کیے۔
غزہ کی پٹی میں صہیونیوں کے جرائم اور رفح میں ان کا قتل عام جاری ہے جبکہ دنیا بھر کے لوگوں نے مظاہروں اور اجتماعات کا انعقاد کرکے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کا اظہار کیا۔
اسی سلسلہ میں ہفتے کی شام کو ترکی کے سینکڑوں لوگ استنبول کی سڑکوں پر آئے تاکہ صہیونی ریاست کے جرائم کی مذمت کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی اور صیہونی ریاست کے تعلقات
ہفتہ کی شام کو غزہ اور فلسطین کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد استنبول کے علاقے عمرانیہ میں سڑکوں پر آئی اور صیہونی کے جرائم نیز غزہ میں جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی آزادی تک ہم کبھی بھی تسلیم نہیں ہوں گے،انہوں نے غزہ میں صہیونی ریاست کے ہاتھوں ہونے والے فلسطینیوں کے قتل عام اور رفح میں جرائم کی مذمت کی۔
رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اعلان کیا ہے کہ ہم نے اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں: کیا ترکی اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات ختم ہو گئے ہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ ہم غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کے خاتمے تک اسرائیل پر تجارتی اور سفارتی دباؤ جاری رکھیں گے۔


مشہور خبریں۔
سید علی گیلانی کی شہادت جدوجہد آزادی کے لئے بڑا نقصان ہے: شہریار آفریدی
?️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ
ستمبر
افغانستان سے تجارت سے زیادہ اہم پاکستانی کی جان بچانا ہے، سرحدی راہداریاں بند رہیں گی۔ دفترخارجہ
?️ 24 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے
اکتوبر
ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسینیشن میں کوئی رکاوٹ نہیں: فیصل سلطان
?️ 18 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے
اپریل
میڈیا دشمن کا مقابلہ کرنے کا اہم ترین ہتھیار:حسن نصراللہ
?️ 5 جولائی 2021سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہاکہ دشمن
جولائی
جاپان، ناروے اور امریکہ میں صیہونیت مخالف مظاہرے
?️ 1 اپریل 2024سچ خبریں: دنیا کے تین مختلف براعظموں کے عوام نے غزہ کے
اپریل
مسلم ممالک کو صہیونی ریاست کی مدد کے تمام راستے بند کرنے چاہئیں
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: اسلامی انقلاب کے ایران کے سپریم لیڈر نے امسال کے حج
جون
اظہار رائے کی آزادی جی ایس پی پلس اسٹیٹس کیلئے شرط ہے، سفیر یورپی یونین
?️ 30 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی یونین نے پاکستان کو خبردار کیا ہے
جنوری
عید سے قبل ہفتہ وار مہنگائی بڑھ گئی
?️ 5 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عید سے قبل قلیل مدتی مہنگائی 4 اپریل
اپریل