?️
سچ خبریں:صدر ونزوئیلا نیکولس مادورو نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو نسل کشی اور عالمی تسلط کی ایک حکمت عملی قرار دیا۔ انہوں نے صہیونزم کو جدید ناززم قرار دیتے ہوئے فلسطین کی آزادی کو انسانیت کی فتح سے تعبیر کیا۔
ونزوئیلا کے صدر نیکولس مادورو نے اپنے ہفتہ وار پروگرام (+Con Maduro) میں ایک بار پھر فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کا قتلِ عام صرف مشرق وسطیٰ کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری انسانیت پر حملہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ میں قتل عام نسل کشی نہیں تو پھر کیا ہے: وانس
مادورو نے کہا کہفلسطینی عوام کا قتل عام، ہم سب کا قتل عام ہے۔ روزانہ 40 سے 50 فلسطینیوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔ ان کو کھانے کا لالچ دے کر پھنسایا جاتا ہے اور پھر امریکی ایف-35 طیاروں سے ان پر بمباری کی جاتی ہے۔ یہ بلاشبہ ایک منظم نسل کشی ہے۔
صدر ونزوئیلا نے واضح کیا کہ یہ جرائم الگ تھلگ نہیں، بلکہ ایک وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہیں جس کا مقصد پوری دنیا پر تسلط قائم کرنا ہے۔
لیکن انہوں نے کہا کہ اس ظلم کے باوجود، دنیا بھر میں شعور اور مزاحمتی تحریکیں جنم لے رہی ہیں — چاہے وہ امریکہ ہو، یورپ، ایشیا، افریقہ یا لاطینی امریکا۔
مادورو نے کہا نخآج کا صہیونزم وہی ہے جو بیسویں صدی میں ناززم تھا۔ جس طرح سوویت ریڈ آرمی نے نازی کیمپوں کو آزاد کیا، آج ہماری باری ہے کہ فلسطین کو صہیونی نسل کشی سے نجات دلائیں۔
انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ جلد یا بدیر حق اور فلسطینیوں کی جانوں کی فتح ان صہیونی نازیوں پر ہوگی جو فی الحال سزا سے محفوظ ہیں۔
مادورو نے تنبیہ کی کہ اسرائیل اور اس کے حمایتی تاریخ کو دہرانا چاہتے ہیں۔ وہ اقوام متحدہ کو، عالمی ضمیر کو اور امن کی تحریکوں کو خاموش کرنا چاہتے ہیں بالکل ویسے ہی جیسے نازیوں کے ظہور سے پہلے ‘عصبةالملل’ ختم کر دی گئی تھی۔
مادورو نے اقوام متحدہ کی نمائندہ فرانچسکا آلبانیز کی جرأت کو سراہا جنہیں حال ہی میں امریکا نے فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر پابندیاں لگا دیں،انہوں نے کہا کہ فرانچسکا اور تمام انسانی حقوق کے محافظ، نئی انسانیت کے ہیرو ہوں گے۔
مادورو نے زور دیا نخ ہم عسکری یا معاشی طاقت نہیں، لیکن ہم بولیواری طاقت ہیں — کیونکہ ہمارے پاس سچ کی آواز ہے، اور ہم یہ دنیا کو سناتے ہیں،انہوں نے عالمی امن کانفرنس کے انعقاد کی تجویز دہراتے ہوئے کہا کہ امن کا ضامن نہ امریکا ہے، نہ اسرائیل — بلکہ وہ ممالک جو امن چاہتے ہیں، وہی اسے حاصل کریں گے۔
مادورو نے اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسف کی اس رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں بتایا گیا کہ 60 ہزار سے زائد فلسطینی بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا نخ یہ ایک ‘جنگِ نابودی’ ہے ،فلسطینی قوم کو ختم کرنے کی کوشش۔
اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر تباہ کن جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ اب تک 70 فیصد گھروں اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے شدید قحط، محاصرہ اور بھوک سے انسانی بحران جنم لے چکا ہے
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
جبالیا کیمپ ایک بار پھر صیہونی بربریت کا شکار
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ غزہ کے شمال
نومبر
سویڈن کے توہین آمیز اقدام کے خلاف یمن اور ترکی میں بڑے پیمانے پر مظاہرے
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:یمنی عوام کی ایک بڑی تعداد آج پیر کے روز صعدہ
جنوری
اسموتریچ کا بیٹا غزہ کی جنگ سے فرار؛ وجہ؟
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: بن کاسپٹ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا
جولائی
گروسی کا واضح اعتراف کہ ایران کی جوہری تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں
?️ 29 جون 2025سچ خبریں: تہران کے خلاف تنظیم کی سازش کی ناکامی کے باوجود
جون
مغرب اور امریکہ کو لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں آتا : عطوان
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں:سوڈان میں گزشتہ مہینوں میں رونما ہونے والے واقعات اور اس
اگست
شلپا شیٹی کے انسٹاگرام پر23ملین فالووزرہوگئے
?️ 29 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے فوٹو اور ویڈیو
اکتوبر
ترکی آبادی میں بڑھاپے کی وارننگ
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں: تازہ ترین ترکی کے اعداد و شمار کے تجزیے نے
فروری
میری صرف ایک خواہش ہے: ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں: ٹرمپ
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ اور بینجمن نیتن یاہو نے بند دروازوں کے
فروری