🗓️
سچ خبریں:لبنان کے صدر جوزف عون نے ملک کی مشرقی اور شمال مشرقی سرحدوں پر جاری کشیدگی اور دراندازی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ لبنان اس صورت حال کو مزید برداشت نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں دہشت گردوں کی حکومت کو درپیش چیلنجز؛ خانہ جنگی سے لے کر ہمسایہ ممالک کے ساتھ کشیدگی تک
النشرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، صدر جوزف عون نے کہا کہ جو کچھ ہماری سرحدوں پر ہو رہا ہے، وہ ناقابل قبول ہے اور ہم اس صورت حال کو طول دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔
صدر عون نے اعلان کیا کہ انہوں نے لبنانی فوج کو ہدایت دی ہے کہ وہ دشمنانہ حملوں کا بھرپور جواب دے اور کسی بھی دہشت گردانہ دراندازی کو روکا جائے۔
صدر عون نے مزید کہا کہ انہوں نے لبنانی وزیر خارجہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے شامی ہم منصب سے فوری رابطہ کریں تاکہ دونوں ممالک کی حاکمیت اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے، لبنان چاہتا ہے کہ اس معاملے کو سفارتی ذرائع سے حل کیا جائے، لیکن اگر حملے جاری رہے تو فوجی کارروائی ناگزیر ہو گی۔
مزید پڑھیں: لبنانی فوج پر دہشت گردوں کے حملے کے بارے میں لبنانی وزیر اعظم اور جولانی کے درمیان بات چیت
یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب لبنان کی سرحد پر تحریر الشام (جولانی فورسز) کے عناصر کی سرگرمیاں تشویش کا باعث بنی ہوئی ہیں اور لبنانی حکام کسی بھی دہشت گردانہ خطرے کو کچلنے کے لیے تیار ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
آئین کے مطابق استعفے منظور ہوئے، اسپیکر کا پی ٹی آئی اراکین کی درخواست کے باوجود رکنیت بحال کرنے سے انکار
🗓️ 28 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے
فروری
الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے انتخابات کے نتائج کے اعلان کا وقت بتا دیا
🗓️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ہونے والے 8
جنوری
ملک کے مختلف حصوں میں پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار
🗓️ 8 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا
فروری
مزاحمتی میزائلوں کو روکنے میں صیہونیوں کا خرچ
🗓️ 15 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی حکومت نے فلسطینی مزاحمت کے
مئی
امریکہ کے خلاف یمن کی کاروائی جاری
🗓️ 12 جون 2024سچ خبریں: امریکن ولسن سینٹر نے اعلان کیا کہ امریکہ اور اس
جون
سیلاب: فوری امداد نہ ملنے پر آئندہ ہفتوں میں سیکڑوں بچوں کی اموات کا خدشہ
🗓️ 29 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ فنڈز برائے اطفال (یونیسیف) کے ریجنل ڈائریکٹر
ہم ایک ساتھ 500 فضائی اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں:ایران
🗓️ 9 جون 2022سچ خبریں:ایرانی سپریم لیڈر کے دفاعی امور کے مشیر کا کہنا ہے
جون
امریکہ روس کے جال میں پھنس چکا ہے؛یوکرینی صدر کا دعویٰ
🗓️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی
مارچ