بھارتی مسلمانوں کے لیئے زمین تنگ، مندر کی تعمیر کے لیئے مسلمانوں کے گھر ویران کردیئے گئے

بھارتی مسلمانوں کے لیئے زمین تنگ، مندر کی تعمیر کے لیئے مسلمانوں کے گھر ویران کردیئے گئے

?️

لکھنئو (سچ خبریں)  بھارت میں مسلمانوں پر آئے دن زمین تنگ کی جارہی ہے اور اب بھارتی ریاست اترپردیش کی حکومت نے مندر کی تعمیر کے لیے مسلمانوں کے گھروں کو ویران کرنا شروع کردیا ہے۔

خبررساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے شہر گورکھ پور میں معروف گورکھ ناتھ مندر کے ارد گرد بسنے والی مسلمان آبادی سے زبردستی گھر خالی کرائے جارہے ہیں اور انہیں اجازت نامے پر دستخط کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے جس میں تحریر ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کو خالی کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اجازت نامے میں تحریر ہے کہ ہمیں اس اجازت نامے پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور ہم نے دلی خوشی سے اس پر دستخط کیے ہیں۔

واضح رہے کہ گورکھ ناتھ مندر کے ارد گرد درجنوں گھر ہیں، جس میں اکثر مسلمانوں کے ہیں، انتہاپسند ہندوؤں کے دباؤ کی وجہ سے اب تک کئی مسلمان خاندان اجازت ناموں پر دستخط کرچکے ہیں، جبکہ ذرا بھی پس وپیش کرنے والوں کو انتہاپسندوں کی جانب سے سنگین دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ اترپردیش کے ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی ادتیا ناتھ گورکھ ناتھ مندر کے سرپرست ہیں اور انتہاپسندوں کو ان کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔

دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور قانون ساز اسمبلی کے رکن بریج موہن گراول اپنے مضحکہ خیز بیان کے باعث تنقید کی زد میں ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا شور مچانے والوں کو چاہیے کہ وہ کھانا نہ کھائیں اور پیٹرول کا استعمال چھوڑ دیں، بریج موہن گراول نے مزید کہا کہ کانگریس کو ووٹ دینے والے کھانا چھوڑ دیں تو ملک میں خودبخود مہنگائی اپنی کم ترین سطح پر آجائے گی۔

ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے بریج موہن کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی شہریوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

اپوزیشن جماعت کانگریس نے ایم ایل اے کے بیان کو شرم ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکمراں جماعت نے آج بھوکا رہنے کا مشورہ دیا، کل ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا جائے گا۔

کانگریس کے ترجمان سشیل آنند شکا نے اپنے بیان میں کہا کہ برج موہن اگروال کا بیان بے شرمی کی انتہا ہے، ان کی اور مرکزی حکومت کی منافع خوری والی پالیسی کی وجہ سے لوگوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں، مہنگائی کے بے تحاشہ اضافہ کے سبب ملک کا متوسط اور غریب طبقہ پریشان ہے، اس صورت حال میں برج موہن جیسے لوگوں کا اس طرز کا بیان ان کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے عوام کو شدید مشکلات کا شکار کررکھا ہے، جبکہ مودی سرکار بھی انہیں سہولت دینے کے بجائے استحصال کرنے میں مصروف ہے۔

مشہور خبریں۔

کریات میں اقتدار کی کشمکش کے تازہ ترین نتائج؛ کاٹز اور ضمیر کے درمیان محاذ آرائی کہاں ختم ہوئی؟

?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: منگل کی صبح سے میڈیا میں اپنے عروج پر پہنچنے

یوکرین کے لیے فیصلہ کن دن؛ پیرس اور ریاض اجلاس میں سفارتی شطرنج

?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں:امریکہ اور روس کے نمائندوں نے ریاض میں ہونے والے

اوپو کا چار کیمروں کا حامل ایکس 8 فون متعارف

?️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی اوپو نے اپنی سیریز

گورنر پنجاب کا جاری کردہ آرڈیننس ہائی کورٹ میں چیلنج

?️ 22 جون 2022لاہور(سچ خبریں) پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں جی 77 ممالک کا اجلاس

?️ 24 ستمبر 2022نیویارک: (سچ خبریں )اقوام متحدہ میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی

قسد کے جنگجوؤں کو شام کی سرکاری فوج میں شامل کیا جائے

?️ 28 نومبر 2025قسد کے جنگجوؤں کو شام کی سرکاری فوج میں شامل کیا جائے

نیتن یاہو کو گدی سے اتارنے کی وجوہات

?️ 7 جون 2021سچ خبریں:خبر آن لائن کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی امور کے ماہر

بالفور ڈیکلریشن امت اسلامیہ کے دل پر خائنانہ وار: فلسطینی مزاحمت

?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے شوم بالفور ڈیکلریشن کے ایک سو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے