?️
سچ خبریں:کویت اور سعودی عرب نے ایران اور امریکہ کے درمیان فوجی کارروائیوں کی فوری اور مستقل معطلی سے متعلق مفاہمتی یادداشت کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
کویت اور سعودی عرب نے ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے مفاہمتی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ دونوں ممالک نے خطے میں امن، بحری سلامتی اور آبنائے ہرمز میں آزاد آمد و رفت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق کویت کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے اس مفاہمتی معاہدے کا استقبال کرتے ہیں جس کا مقصد فوری اور مستقل طور پر فوجی کارروائیوں کو روکنا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم امید کرتے ہیں یہ معاہدہ حسن ہمسائیگی اور ممالک کے داخلی امور میں عدم مداخلت کے اصول کو مضبوط بنائے گا۔
اس سے قبل دنیا کے متعدد ممالک بشمول اسپین، جرمنی، جاپان، اٹلی، آسٹریلیا، قطر، ترکیہ اور پاکستان نے بھی تہران اور واشنگٹن کے درمیان معاہدے کے حصول کا خیر مقدم کیا تھا۔
اسی حوالے سے سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بھی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض اس معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے اور پاکستان اور قطر کی کوششوں کے ساتھ ساتھ امریکہ اور ایران کے ان اقدامات کو سراہتا ہے جن کے نتیجے میں یہ معاہدہ طے پایا۔
سعودی وزارت خارجہ نے مزید کہا ہے کہ ہم آبنائے ہرمز میں بحری جہاز رانی کی سلامتی اور آزادی کی بحالی کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔ ہم ایسے مستقل امن کے قیام کے خواہاں ہیں جو خطے کے ممالک کے سلامتی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے حاصل کیا جائے۔


مشہور خبریں۔
کشمیری اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں
?️ 19 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
نومبر
وزیر اعظم کا اقوام متحدہ قرضوں کو معطل اور ریلیٖف فراہم کرنے کا مطالبہ
?️ 13 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم نے یہ افتتاحی بیان اقوام متحدہ کی
اپریل
بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، ہریکے اور فیروز پور پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ
?️ 7 ستمبر 2025 لاہور: (سچ خبریں) بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ
ستمبر
کابل میں خوفناک آتشزدگی
?️ 25 مارچ 2021سچ خبریں:افغان میڈیا نے اس ملک کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں
مارچ
امریکہ اور سعودی کا مشترکہ بیان؛ تیل کے بدلے ریاض کو فوجی تعاون
?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کی جدہ کے دورے کے دوران
جولائی
امریکی جنگ کے پاکستان پر اثرات؛ امیر جماعت اسلامی کی زبانی
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 2001ء
جولائی
پنجاب: سیلاب سے 6 لاکھ افراد متاثر، 15 اموات، بنیادی ڈھانچے کو نقصان، لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی تباہ
?️ 28 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) دریائے ستلج، راوی اور چناب میں تباہ کن سیلاب
اگست
موجودہ معاہدہ جنگ کا حتمی خاتمہ ہے؛ غزہ پر کوئی غیر ملکی سرپرستی قبول نہیں کی جائے گی : حمدان
?️ 10 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں فائر بندی کے معاہدے کے اعلان کے
اکتوبر