?️
سچ خبریں:صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ پٹی کے مرکزی علاقے میں زمینی حملے کا آغاز کر دیا ہے۔
المنار نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نےغزہ پٹی کے مرکزی علاقے میں زمینی حملے کو محدود کارروائی قرار دیا ہے جس کا مقصد شمالی اور جنوبی غزہ کے درمیان ایک حائل علاقہ قائم کرنا بتایا جا رہا ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے پہلے ہی اطلاع دی تھی کہ صیہونی افواج نتساریم محور کی جانب بڑھ رہی ہیں، جبکہ ایک صیہونی سیکیورٹی ذرائع نے بھی اس پیش قدمی کی تصدیق کی ہے۔
در ایں اثنا غزہ میں بمباری کا سلسلہ بھی بلا تعطل جاری ہے، بیت لاهیا کے علاقے میں السلاطین چوراہے کے قریب گھروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے۔
اس کے علاوہ شہر غزہ کے مشرقی علاقے میں واقع ابوبکر الرازی اسکول کے قریب رہائشی علاقوں پر بھی بمباری کی گئی، جس سے عام شہری متاثر ہوئے۔
صیہونی فوج کی یہ تازہ زمینی کارروائی اس وقت سامنے آئی ہے جب بین الاقوامی سطح پر جنگ بندی کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے،غزہ کو شمال اور جنوب میں تقسیم کرنے کی کوششیں فلسطینی مزاحمت کے خلاف ایک نئی فوجی حکمت عملی کے طور پر دیکھی جا رہی ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایسے وقت میں جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات،
جولائی
کئی طاقتوں کے نہ چاہتے ہوئے بھی دنیا کثیر قطبی کی طرف گامزن
?️ 26 اپریل 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں بیلاروس کے نمائندے کا کہنا ہے کہ ایک
اپریل
وزیر تعلیم نے یونیورسٹیاں کھلونے کے بارے میں اہم اعلان کر دیا
?️ 2 جون 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے ٹویٹر پر
جون
عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے
?️ 7 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
اکتوبر
میرے بیٹے بہت پریشان تھے: عمران خان
?️ 10 نومبر 2022لاہور: (سچ خریں) عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے نے جہاں
نومبر
امریکی بجٹ میں 163 ارب ڈالر کی کمی
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، صدر امریکہ، نے وفاقی بجٹ میں اگلے سال
مئی
سول سوسائٹی ارکان نے کشمیری خاندانوں، ماؤں کی حالت زار کو اجاگر کیا
?️ 14 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سول
مئی
افغانستان کے خلاف امریکی اقدام انسانی بحران کا سبب:ہیومن رائٹس واچ
?️ 6 اگست 2022سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ افغانستان کے مرکزی بینک پر
اگست