اسرائیل روزانہ جنوبی لبنان پر 137 حملے کر رہا ہے: یونیفل

جنوبی لبنان

?️

سچ خبریں:یونیفل کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جنوبی لبنان میں صیہونی فوجی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور 5 سے 16 اگست کے درمیان روزانہ اوسطاً 137 صیہونی حملے ریکارڈ کیے گئے۔

یونیفل نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جنوبی لبنان پر اپنے حملوں میں اضافہ کرتے ہوئے روزانہ اوسطاً 137 مرتبہ لبنان کے خلاف جارحیت کی ہے۔

العہد نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس، یونیفل نے جنوبی لبنان میں صہیونی حکومت کی جارحیت میں نمایاں اضافے کی اطلاع دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ قرارداد 1701 اب بھی خطے میں استحکام کی بحالی کا بنیادی فریم ورک ہے۔

یونیفل نے اپنے بیان میں اعلان کیا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جنوبی لبنان میں اسرائیل کی فوجی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ 5 سے 16 اگست کے درمیان لبنان کے خلاف روزانہ اوسطاً 137 صہیونی حملے کیے گئے۔ گزشتہ ہفتے ہفتے کے روز ان حملوں کی تعداد 208 جبکہ اتوار کے روز 185 رہی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی حکومت کی جارحیت نے بہت سے خاندانوں کو سلامتی کے فقدان اور موجودہ غیر یقینی صورت حال کے باعث نقل مکانی کرنے یا اپنی روزمرہ زندگی کے معمولات تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امن دستے گشت کرنے، صورت حال کی نگرانی، سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹانے، دھماکا خیز مواد سے لاحق خطرات کو کم کرنے اور انسانی امداد کی رسائی میں سہولت فراہم کرنے کے ذریعے علاقے میں اپنی واضح زمینی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

یونیفل نے اپنے بیان کے اختتام پر ایک بار پھر تاکید کی کہ قرارداد 1701 اب بھی استحکام کی بحالی کا بنیادی فریم ورک ہے۔ یونیفل نے اعلان کیا کہ تمام فریقوں کی جانب سے اس قرارداد کے اصولوں سے دوبارہ وابستگی کا اظہار ضروری ہے۔

مشہور خبریں۔

ایک اور طوفان الاقصی؛اس بار بحیرہ احمر میں

?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے بحیرہ احمر میں ایک اسرائیلی بحری جہاز

بھارت کشمیریوں کو کیوں جیلوں میں بند کر رہا ہے؟

?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی

وزیر تعلیم نے  تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا

?️ 29 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) وفاقی  وزیر تعلیم  شفقت محمود  نے کورونا کے نئے ویرینٹ

سوات دھماکوں میں دہشت گردی کے کوئی ثبوت نہیں ملے، رپورٹ

?️ 1 مئی 2023سوات: (سچ خبریں) فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی

ٹک ٹاک پر یورپی صارفین کا ڈیٹا بھی چین بھیجنے کا الزام

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: یورپی ملک فن لینڈ نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن

اسرائیلی وزیر دفاع: اسرائیل ایران کے خلاف موثر ڈیٹرنٹ پالیسی کی قیادت کرنے کی کوشش کر رہا ہے

?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ کے خلاف 12 روزہ جنگ میں بھاری نقصان

میڈیکل رپورٹ میں تشدد چھپانے کی کوشش کی گئی

?️ 3 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی

غزہ میں صحافیوں کی خطرناک صورتحال،صہیونی میڈیا سے خوفزدہ ہیں 

?️ 25 اگست 2025غزہ میں صحافیوں کی خطرناک صورتحال،صہیونی میڈیا سے خوفزدہ ہیں فلسطینی میڈیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے