?️
سچ خبریں:ایک صہیونی ماہر نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے سعودی عرب میں نیوم سٹی کی تعمیر کے لیے 12 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، یہ سرمایہ کاری سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بڑھتے ہوئے اشاروں میں سے ایک ہے۔
یمن کی ایک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی سائنسی مرکز کے رکن پروفیسر الیگزینڈر بلای نے کہا ہے کہ سعودی عرب اردن کی طرز پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے خاموشی سے اقدامات کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ٹرمپ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لا سکیں گے؟
انہوں نے اردن کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے اعلان سے تین دہائیاں قبل ہی اردن کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کر لیے تھے حتیٰ کہ اردن کے شاہی محل کے گھاس کے میدان بھی اسرائیل نے فراہم کیے تھے۔
پروفیسر بلای نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے بحر احمر کے ساحل پر واقع نیوم سٹی میں 12 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل جب وہ ریاض مدعو کیے گئے تھے، تو اسرائیلی پاسپورٹ ہونے کے باوجود سعودی حکام نے ان کی آمد کے لیے سہولت فراہم کی۔
بلای کا کہنا تھا کہ میں نے ریاض میں عبری زبان میں بات کی اور خود کو پیرس سے زیادہ محفوظ محسوس کیا جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیل کا ریاض میں کتنا اثر و رسوخ ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی صیہونی دوستی کیوں نہیں ہو سکتی؟
صیہونی پروفیسر کے مطابق، محمد بن سلمان اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے اور اسرائیلی شہریوں کے لیے سعودی عرب کا سفر آسان بنانے کے حامی ہیں، اسی طرح سعودی مصنوعات کو اسرائیل میں داخل کرنے کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کا جھوٹ؛ پانی کا وعدہ، خون کی ہولی
?️ 16 اگست 2025پاکستانی مصنف نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے حالیہ دعوے، جس
اگست
فرانس بڑے پیمانے پر ہڑتالوں کی تیاری میں
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:فرانس میں ٹرین کے مسافروں کو نئی ہڑتالوں اور اس کے
جنوری
لبنان پر حملوں کے لیے صیہونیوں کی بہانے بازی مشکوک ہے:حزب اللہ
?️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:حزب اللہ نے ایک بار پھر صہیونی ریاست کے ساتھ
مارچ
ہم اس خوفناک صورتحال تک کیسے پہنچے؟
?️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرزوگ نے مقبوضہ علاقوں کی گلیوں
ستمبر
پاکستان کی اومان کو وسطی ایشیا تک رسائی کیلئے گوادر، کراچی پورٹس کے استعمال کی پیشکش
?️ 13 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اومان کو وسطی ایشیا میں ابھرتی
مارچ
پاکستان میں کوئی طاقتور نہیں ہے
?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات
جولائی
جاپان کے ساتھ امریکہ کا ایک نیا معاہدہ
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے پیر کو خبر دی ہے کہ
اگست
روہنگیا مسلمانوں کی قاتل آنگ سان سوچی کو 4 سال قید کی سزا
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:میانمار کی ایک عدالت نے آنگ سان سوچی کو چار سال
دسمبر