🗓️
سچ خبریں:صیہونی اور سابق عہدیداروں نے ایک کے بعد دیگرے ایسے بیانات دیے ہیں جن سے یہ حقیقت کھل کر سامنے آ رہی ہے کہ صہیونی ریاست حماس کو شکست نہیں دے سکتی اور غزہ جنگ کا کوئی عسکری حل نہیں رہا۔
سابق وزیر جنگ آویگدور لیبرمن نے الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ جو حکومت 20 مہینے میں حماس کو ختم نہیں کر سکی، وہ 17 سال مزید بھی کوشش کرے تو بھی کامیاب نہیں ہوگی، انہوں نے نیتن یاہو کابینہ کو ناکام قرار دیا اور اعتراف کیا کہ اس وقت امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات تاریخ کے بدترین مرحلے سے گزر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:حماس کے پاس جنگ جاری رکھنے کے لیے باقاعدہ حکمت عملی
سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے یروشلم پوسٹ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ غزہ فلسطینیوں کا شہر ہے اور اسے فلسطینی ریاست کا حصہ ہونا چاہیے،انہوں نے زور دیا کہ جنگ فوری روکی جائے،اسرائیلی اسیر واپس لائے جائیں،فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں
سابق کمانڈر اورن سلومون نے انکشاف کیا کہ،حماس کے کمانڈرز کی ٹارگٹ کلنگ بے اثر رہی ہے، فوراً نئے لوگ ان کی جگہ آ گئے،حماس نے فوجی گاڑیوں کی پیچھے نصب کیمروں سے بم دھماکوں کی ٹائمنگ اور مقامات کو درست طریقے سے ہم آہنگ کیا، ان کی ضدزره ٹیکنالوجی بحال ہو چکی ہے۔
یہ اعترافات اس بات کی علامت ہیں کہ اسرائیل نہ صرف جنگی میدان میں پیچھے ہٹ رہا ہے بلکہ اس کی داخلی سیاسی و عسکری صفوں میں شکست کا احساس غالب آ چکا ہے،اسرائیلی حکام اب خود غزہ سے انخلاء اور امن معاہدے کی بات کرنے لگے ہیں ایک واضح اشارہ کہ حماس نے اس جنگ کو دفاعی برتری سے نفسیاتی جنگ میں تبدیل کر دیا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
سیاسی ٹرائل آمرانہ حکومتوں کیلئے طاقتور عدالتی ہتھیار کا کام کرتے ہیں، جسٹس منصور
🗓️ 27 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے
نومبر
انٹربینک میں روپے کی قدر میں ایک روپے 28 پیسے کا اضافہ، ڈالر 275 روپے کا ہوگیا
🗓️ 6 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز
فروری
8فروری کو انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی، یہ تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے
🗓️ 9 فروری 2025مردان: (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے
فروری
فضائی آلودگی کا ہولناک پہلو، ادھیڑ عمر اور معمر افراد کی بصارت کو خطرہ
🗓️ 25 فروری 2021لندن {سچ خبریں} فضائی آلودگی کا ایک نیا ہولناک پہلو سامنے آیا
فروری
ترکی میں داعش سے تعلق کے الزام میں 41 افراد گرفتار
🗓️ 2 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر داخلہ نے داعش دہشت گرد گروہ سے
مئی
ترکی کی جارحیت کے خلاف عراقی عوام میں شدید غم و غصہ
🗓️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:عراق میں ترکی کے مسلسل فوجی حملوں کے خلاف عراقی عوام
جنوری
مغربی ٹینک یوکرین کے لیے معجزہ نہیں کر سکتے:نیویارک ٹائمز
🗓️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی اخبار نے ایک تجزیے میں لکھا کہ نیٹو ٹینک جنگ
جنوری
غزہ کی جنگ کو وسعت دینے سے اسرائیل پر 15 ارب شیکل کا اضافی بوجھ
🗓️ 7 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخباراتی ذرائع کے مطابق، غزہ پٹی میں جنگ کو
مئی