اسماعیل ہنیہ کا موریتانیہ دورہ، ملک کے اعلیٰ حکام کی جانب سے حماس کی قیادت کا شاندار استقبال

اسماعیل ہنیہ کا موریتانیہ دورہ، ملک کے اعلیٰ حکام کی جانب سے حماس کی قیادت کا شاندار استقبال

?️

نواکشوط (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے موریتانیہ کا دورہ کیا جہاں ملک کے علماء سمیت اعلیٰ حکام کی جانب سے حماس کی قیادت کا شاندار استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی قیادت میں جماعت کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے موریتانیہ کے دورے کے دوران علما اور سول سوسائٹی کی نمائندہ شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں۔

اس موقعے پر موریتانیہ کے علما نے فلسطینی قوم کی غیر مشروط حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے کہا کہ فلسطین موریتانوی قوم کے اجماع کی بنیاد ہے اور اس پر کسی کو کوئی اختلاف نہیں۔

انہوں نے حماس کی قیادت کو مزاحمت کی فتح کی مبارک باد پیش کی اور اس فتح کو موریتانوی قوم اور پوری مسلم امہ کی فتح قرار دیا۔

اس موقعے پر اسماعیل ہنیہ نے موریتانوی علما کی فلسطینی قوم کے حقوق کی غیر مشروط اور بے لوث حمایت پران کا شکریہ ادا کیا۔

اسماعیل ہنیہ نے موریتانوی حکومت کی جانب سے عرب لیگ اور دوسرے عالمی فورمز پر فلسطینیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کو بھی سراہا۔

خیال رہے کہ حماس کا اعلیٰ اختیاراتی وفد اتوار کو موریتانیہ کے دارالحکومت نواکشوط پہنچا تھا جہاں موریتانیہ کے اعلیٰ حکام نے حماس کی قیادت کا استقبال کیا۔

وفد میں سیاسی شعبے کے ارکان موسیٰ ابو مرزوق، عزت الرشق، خلیل الحیہ، جماعت کے ترجمان سامیا بو زھری اور دیگر رہنما شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

عراقی انتخابات؛ قوانین سے لے کر منعقد ہونے تک

?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: ذرائع کی جانب سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق، عراق

چین کے ساتھ سرمایہ کاری، تجارتی تعلقات میں وسعت کے خواہاں ہیں، وزیراعظم

?️ 31 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

900 دن سے جاری غزہ جنگ؛ تباہی، نسل کشی ،انسانی بحران جاری

?️ 23 جون 2026سچ خبریں:غزہ میں اسرائیل کی جنگ کو 900 دن سے زائد ہو

امریکہ کا الیکشن مضحکہ خیز مرحلے میں داخل!

?️ 16 جون 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ

سردیوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یوکرین کو ترجیح ہے: جرمن وزیر خارجہ

?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:  جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیرباک نے ایک کانفرنس میں کہا

ٹرمپ کے وزیر خارجہ کی ایران پر کانگریس کے سینئر نمائندوں سے ملاقات

?️ 24 فروری 2026سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کانگریس

شام کی حسکہ جیل پرحملے میں 350 داعشی ہلاک

?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:  عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے داعش کی شامی جیل حسکہ

اگر یہ سوچتے ہیں بچوں کو اغواء کرکے ہمیں پریشرائز کرلیں گے تو یہ ان کی بھول ہے، علیمہ خان

?️ 23 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے