?️
سچ خبریں:لبنان کے وزیرِاعظم نواف سلام نے واضح طور پر کہا ہے کہ لبنان کی عوام اور تمام سیاسی دھڑے صہیونی ریاست اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو مسترد کرتے ہیں، اور یہ مسئلہ قومی وحدت کا حصہ ہے۔
روسی خبررساں ایجنسی اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیرِاعظم نواف سلام بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں نے کہا کہ لبنان میں کوئی بھی فرد یا گروہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا حامی نہیں ہے، اور یہ مؤقف پوری قوم کا متفقہ نظریہ ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ اور مغربی کنارے میں جاری حملوں کو روکنے کے لیے عالمی اور عرب ممالک کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ صہیونی ریاست پر دباؤ ڈالنے کی تمام بین الاقوامی کوششیں اب تک بے اثر ثابت ہوئی ہیں۔
نواف سلام نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ اسرائیل جن پانچ متنازعہ علاقوں پر قبضہ جاری رکھنا چاہتا ہے، وہ نہ تو عسکری اور نہ ہی سکیورٹی اعتبار سے کوئی خاص اہمیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری اور عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ اور مغربی کنارے کے خلاف صہیونی منصوبوں کا سنجیدگی سے مقابلہ کریں اور فلسطینی عوام کے دفاع میں مؤثر اقدامات اٹھائیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ٹرمپ نے امریکی ایٹمی آبدوزوں کی حساس معلومات کو فاش کیا
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:اے بی سی نیوز کے مطابق وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد
اکتوبر
صیہونیوں کا ایک بار پھر درندگی کا مظاہرہ
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمال میں 2 فلسطینی
جولائی
سعودی عرب کا سعد الحریری کی جائیداد پر قبضہ
?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی ولی عہد نے
ستمبر
سیاسی اختلاف کا احترام کرتی ہوں، آج ایک ہونا ہوگا۔ مشعال ملک
?️ 5 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے
اگست
مغربی ممالک میں مہنگائی ان کی اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہے: پیوٹن
?️ 10 جون 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس
جون
پاکستانی خاتون نے گلوبل ٹیچر ایوارڈ جیت لیا
?️ 11 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پسماندہ علاقے میں بچوں کو تعلیم فراہم کرنے
نومبر
امریکہ انصاف نہیں، ناانصافی کا حامی ہے،نیتن یاہو کو گرفتار کیا جانا چاہیے: اقوام متحدہ کی رپورٹنگ آفیسر
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ کی رپورٹنگ آفیسر فرانچسکا آلبانیز نے کہا ہے
جولائی
بائیڈن نے زیلنسکی کو یوکرین کی مدد کے بارے میں یقین دلایا
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے بدھ کی رات تہران کے وقت
جون