سچ خبریں: جنوبی لبنان میں آج ہونے والی زمینی جھڑپوں میں صیہونی فوج کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے حالانکہ حزب اللہ کے ماہرین کی یونٹ رضوان نے ابھی ان جھڑپوں میں شرکت نہیں کی ہے۔
المیادین نیوز چینل کے جنوبی لبنان میں موجود نامہ نگار کے مطابق، صیہونی فوج کو حزب اللہ کے ساتھ تصادم میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا جبکہ اس تنظیم کی ماہر یونٹ رضوان ابھی اس لڑائی میں شامل نہیں ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب حزب اللہ کی رضوان یونٹ
المیادین نے مزید کہا ہے کہ اس وقت حزب اللہ کی منظم فوجی قوتیں براہِ راست اور آمنے سامنے صیہونی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں حصہ لے رہی ہیں۔
اس کے علاوہ، اس ٹی وی چینل کے نامہ نگار نے وضاحت کی کہ صیہونی فوجیوں اور ان کے ہتھیاروں کی الجلیل کے علاقے میں موجودگی اس بات کا اشارہ ہے کہ صیہونیوں کا زمینی حملہ لبنان کے مشرقی اور مرکزی حصوں پر مرکوز ہے۔
المیادین نے اس بات پر زور دیا کہ حزب اللہ کے مجاہد سرحدی لائن کے قریب موجود ہیں اور صیہونی فوج کی کسی بھی زمینی دراندازی کا بھرپور مقابلہ کر رہے ہیں۔
درایں اثنا حزب اللہ، حیفا اور طبریا کے مضافات کو درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بنا کر مقبوضہ علاقوں میں دباؤ ڈالنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
مزید پڑھیں: صیہونیوں کی لبنان پر زمینی حملے کی دھمکیاں
دوسری جانب صیہونی اخبار معاریو نے اطلاع دی ہے کہ لبنان کی جانب سے داغے گئے 30 میزائلوں کے الجلیل کے مغربی علاقے میں گرنے سے صیہونی املاک کو نقصان پہنچا اور کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم سعودی عرب کے دورے پرآج روانہ ہوں گے
اکتوبر
پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے پہلی تاریخ کو خوشخبری ملے گی، نگران وفاقی وزیر تجارت
ستمبر
لاوروف نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے لیے روس کی شرط کا اعلان کیا
اگست
قاہرہ میں ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
دسمبر
صیہونی حکومت پورے خطے کے لیے خطرہ ہے:ایران
فروری
ایف بی آئی بچوں کے جنسی استحصال سے نمٹنے میں ناکام
ستمبر
ایران کے نو منتخب صدر نے فلسطین کی حمایت کے بارے میں بڑا بیان جاری کردیا
جولائی
سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان باہمی پروازیں شروع ہوں گی: بائیڈن
جولائی