?️
بغداد (سچ خبریں) عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے امریکی افواج کے خلاف بڑا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اب عراق میں امریکی افواج کی کوئی ضرورت نہیں ہے لہٰذآ اب امریکی افواج کو عراق سے نکل جانا چاہیئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مصطفیٰ الکاظمی کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ان کی جانب سے امریکا کا دورہ متوقع ہے جہاں ان کی امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات ہو گی۔
عراقی وزیر اعظم نے امریکی جنگی فوجیوں کے انخلا سے متعلق حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا لیکن کہا کہ عراقی سرزمین پر کسی بھی غیر ملکی جنگی فوج کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عراق کی سیکیورٹی فورسز اور فوج، امریکا کے زیر قیادت اتحادی فوج کے بغیر ہی ملک کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
مصطفیٰ الکاظمی نے کہا کہ انخلا سے متعلق کوئی بھی شیڈول عراقی افواج کی ضروریات پر مبنی ہوگا جنہوں نے داعش کے خلاف آپریشن میں اپنی قابلیت کا بھرپور اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف جنگ اور ہماری افواج کی تیاری کے لیے ایک خاص ٹائم ٹیبل کی ضرورت ہے اور یہ ان مذاکرات پر منحصر ہے جو ہم واشنگٹن میں کریں گے۔
امریکا اور عراق نے اپریل میں اتفاق کیا تھا کہ تربیت اور مشاورت مشن کا مطلب ہوگا کہ امریکی جنگی فوجیوں کا کردار ختم ہوجائے۔
وائٹ ہاؤس میں پیر کے اجلاس میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں انخلا کے ٹائم فریم کو حتمی شکل دینے کی توقع کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت عراق میں ڈھائی ہزار امریکی فوجی موجود ہیں گزشتہ برس کے اواخر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 ہزار فوجیوں کی کمی کا حکم دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا کرون دریافت: ماہرین
?️ 10 جنوری 2022پیرس( سچ خبریں)ماہرین نے اومی کرون کے بعد فرانس میں کورونا کی
جنوری
امریکہ کی شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عائد
?️ 14 جنوری 2022سچ خبریں:شمالی کوریا کی جانب سے نئے میزائل تجربوں کے بعد امریکہ
جنوری
عدنان صدیقی نے اداکاری کی دُنیا کو خیرباد کہنے کا اشارہ دے دیا
?️ 17 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) فلم و ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان
دسمبر
سوشل میڈیا کے استعمال کرنے پر خواتین کی گرفتاری
?️ 25 مارچ 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے سوشل میڈیا کارکنوں نے اس ملک میں سوشل
مارچ
اسرائیل کا مقصد خطے میں جنگ کو طول دینا ہے:اردنی وزیرِ خارجہ
?️ 21 اگست 2025 اسرائیل کا مقصد خطے میں جنگ کو طول دینا ہے:اردنی وزیرِ خارجہ
اگست
مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے پیش نظر سخت کرفیو نافذ کردیا گیا
?️ 9 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے تمام 20 اضلاع میں، کورونا وائرس کو
مئی
ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:ٹرمپ کے ایرنی ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ طور پر نکل جانے
فروری
فرخ حبیب کی اپوزیشن جماعت پر شدید تنقید
?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا
جولائی