ایران کا تل ابیب میں صیہونی اسلحہ ساز تحقیقی مرکز پر میزائل حملہ

ایرانی میزائل کا تل ابیب میں صیہونی اسلحہ ساز تحقیقی مرکز پر حملہ

?️

سچ خبریں:ایران کے ایک میزائل نے تل ابیب میں واقع اسرائیلی دفاعی تحقیقاتی ادارے وایزمن انسٹیٹیوٹ کو نشانہ بنایا، جو صہیونی اسلحہ سازی کا ایک کلیدی مرکز اور ماضی میں دہشتگرد گروہ ہگانا کا علمی بازو رہا ہے۔

ایران کے حالیہ میزائل حملوں کے دوران ایک انتہائی اہم صہیونی دفاعی تحقیقی ادارہ براہِ راست نشانہ بنا، میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایرانی میزائلوں میں سے ایک نے گزشتہ شب تل ابیب کے وسطی علاقے میں واقع وایزمن انسٹیٹیوٹ پر براہِ راست ضرب لگائی،یہ ادارہ، جو 1934 میں مبقضہ شہر روحووت میں قائم ہوا تھا، صہیونی ریاست کی اسلحہ سازی میں بنیادی ستون سمجھا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، وایزمن انسٹیٹیوٹ وہی تحقیقی مرکز ہے جو ابتدائی دنوں میں صہیونی دہشتگرد گروہ ہگانا کے لیے اسلحہ تیار کرنے کے حوالے سے معروف تھا ،ایک گروہ جس نے اسرائیلی ریاست کے قیام کے دوران فلسطینی عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے دہشتگردانہ کارروائیاں کیں۔
یہ ادارہ آج بھی اسرائیلی وزارت دفاع، صہیونی فوج، اور جنگی ٹیکنالوجی کی مشہور کمپنی البیت سسٹمز کے ساتھ مل کر اسلحہ سازی، ڈرون ٹیکنالوجی، اور میزائل ڈیفنس جیسے شعبوں میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
ایران کی جانب سے اس مرکز کو نشانہ بنایا جانا، صرف علامتی اقدام نہیں بلکہ اسرائیلی فوجی برتری کے اہم دماغی مرکز پر براہِ راست حملہ ہے جس کے فوجی و نفسیاتی اثرات شدید تصور کیے جا رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

سوڈان میں وسیع مظاہرے، 92 افراد زخمی

?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:سوڈان میں ہونے والے مظاہروں میں خرطوم، بحری اور ام درمان

پی ٹی آئی کی درخواست مسترد، پنجاب میں الیکشن کیلئے آر اوز بیوروکریسی سے لینے کا فیصلہ

?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)

غزہ میں بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے:اقوام متحدہ

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں اسلووینیا کے مستقل نمائندے نے خبردار کیا

بائیڈن کا اندھیرے میں آخری تیر

?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی صدر کے آئندہ دورہ مغربی ایشیاء

آبے کی مہنگی آخری رسومات کے خلاف ایک جاپانی کی خودسوزی

?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک جاپانی شخص نے اس ملک کے سابق وزیر اعظم کو

صہیونیوں سے مرتے دم تک لڑو : فلسطینی صحافی

?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 اور الاقصیٰ طوفان آپریشن کو 43 ہفتے

صیہونی غزہ کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟صیہونی اخبار کی زبانی

?️ 30 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت غزہ کی

کیا فوجی آپریشن کا فائدہ ہوگا؟ امیر جماعت اسلامی کی زبانی

?️ 30 جون 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے