?️
سچ خبریں:ایران کے صدر نے کہا کہ ہم مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہیں لیکن مذاکرات کا مقصد مسائل حل کرنا ہونا چاہیے نہ کہ ایران کے نظام کو کمزور کرنا اور ہم اپنی ایٹمی تنصیبات کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوزکو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں اس بات پر زور دیا کہ ایران مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہے لیکن مذاکرات کا مقصد مسائل حل کرنا ہونا چاہیے، نہ کہ ایران کے نظام کو کمزور کرنا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی ایٹمی معاہدے سے نکلنے پروائٹ ہاؤس کی ٹرمپ پر کڑی تنقید
پزشکیان نے امریکہ کی جوہری معاہدے (برجام) سے یکطرفہ طور پر دستبرداری اور وعدہ خلافی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا مقصد ایران کی حکومت کو گرانا ہے، نہ کہ مسائل کو حل کرنا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم جنگ سے خوفزدہ نہیں ہیں، لیکن ہم جنگ کے خواہاں بھی نہیں، میں امید کرتا ہوں کہ ایسا کچھ نہ ہو کیونکہ یہ سب کے لیے نقصان دہ ہوگا، نہ صرف ہمارے لیے۔
پزشکیان نے کہا کہ امریکہ نے 2018 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں جوہری معاہدے سے نکل کر ایران پر دوبارہ پابندیاں لگا دیں، جبکہ ایران نے اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں، جو بائیڈن حکومت نے بھی کوئی سنجیدہ مذاکرات نہیں کیے، حالانکہ انہوں نے ٹرمپ کی پالیسی پر تنقید کی تھی۔
پزشکیان نے واضح کیا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اپنے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ دشمنوں کی جانب سے ایران پر ایٹمی بم بنانے کے الزامات صرف بہانے ہیں اور حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔
این بی سی نیوز کے مطابق یہ انٹرویو ایسے وقت میں ہوا جب اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں، جن میں قطر، مصر، اور امریکہ شامل ہیں۔
اس سوال پر کہ کیا ایران ان مذاکرات میں کردار ادا کر رہا ہے، پزشکیان نے کہا کہ ہم خطے میں امن کے قیام کے لیے جو کچھ ممکن ہو سکے، کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ایرانی صدر نے امریکی میڈیا اور حکام کی ان الزامات کو مسترد کیا کہ ایران ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں ایران مخالف قرارداد کی منظوری
انہوں نے کہا کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں اور اسرائیل اور دیگر ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف دشمنی کو فروغ دینے کی کوشش ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ قحط کے پانچویں مرحلے میں داخل؛ بھوکے لوگوں کی جسمانی حالت خراب
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: محمد ابو عفش نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور صہیونی
جولائی
قانون شکنی کرنے والے عناصر سے قانون کے تحت نمٹاجائے گا: وزیراعلیٰ پنجاب
?️ 19 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام
اپریل
عیدالاضحی پر سمارٹ لاک ڈاون لگ سکتا ہے
?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے
جولائی
یورپی ممالک نے پی آئی اے سے مدد مانگی
?️ 23 اگست 2021کابل (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے کابل میں پھنسے
اگست
بھارت کیخلاف پاکستان نے 96 گھنٹوں تک اپنے وسائل سے جنگ لڑی،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی
?️ 3 جون 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد
جون
’پچھلے 5 سالوں میں والدین اور بہن کا انتقال ہوا‘، عمران عباس آبدیدہ ہوگئے
?️ 7 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) نامور فلموں اور ڈراموں کے ذریعے اپنی پہچان بنانے
اپریل
افغانستان میں طالبان کی کارروائیاں نظر انداز
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی
اکتوبر
تربیلہ ڈیم میں گنجائش سے زیادہ پانی، سپل وے کھولنے کا فیصلہ
?️ 3 ستمبر 2025ہری پور (سچ خبریں) تربیلہ ڈیم میں گنجائش سے زیادہ پانی کی
ستمبر