ایران امریکا سمیت کسی بھی مغربی طاقت کے سامنے تسلیم نہیں ہوگا: ایرانی سپریم لیڈر

ایران امریکا سمیت کسی بھی مغربی طاقت کے سامنے تسلیم نہیں ہوگا: ایرانی سپریم لیڈر

?️

تہران (سچ خبریں) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایران کو خطے کی ایک مضبوط طاقت بتاتے ہوئے کہا کہ امریکہ خطے میں ایران کے اثر و رسوخ سے کافی ناراض ہے وہ شہید قاسم سلیمانی اور سپاہ قدس سے ناراض تھا، یہی وجہ ہے کہ امریکہ نے بزدلانہ طور پر قاسم سلیمانی کو شہید کردیا، سپاہ قدس نے مغربی ایشیا میں منفعلانہ سفارتکاری کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ  ایران نے ملک کو مغربی ملکوں کے تسلط سے آزاد کرکے اس کو ایک خود مختار ملک میں تبدیل کردیا، مغربی ممالک بدستور ایران پر پہلے جیسا تسلط قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ایران کی پالیسیاں ان کی مرضی کے مطابق ہوں، یہی وجہ ہے کہ جب ایران، چین اور روس جیسے ملکوں سے تعلقات کو فروغ دینے لگتا ہے تو انہیں برا لگتا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے ایران اور ہمسایہ ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ میں امریکیوں کی جانب سے ڈالی جانے والی رکاوٹوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ متعدد بار ایسا ہوا ہے کہ ہمسایہ ملکوں کے اعلیٰ رتبہ وفد کے دورہ ایران کی امریکہ کی جانب سے مخالفت کی گئی ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ ایران  امریکہ اور دیگر ممالک کے مطالبات کے سامنے تسلیم نہیں ہوگا بلکہ پوری قوت کے ساتھ خارجہ تعلقات کو آگے بڑھائے گا۔

مشہور خبریں۔

جاپانی انجینئرز نے تیز رفتار انٹرنیٹ کا نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

?️ 18 جولائی 2021ٹوکیو(سچ خبریں)جاپانی انجینئرز نے ناقابل یقین تیز رفتار انٹرنیٹ کا نیا عالمی

روسی ہیکر گروپ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 15 ملین امریکی ڈالر کا انعام

?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے روسی ہیکنگ گروپ کے ارکان کو پکڑنے

پیپلزپارٹی کا این اے 129 کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان

?️ 27 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) پیپلزپارٹی نے میاں اظہر کے انتقال کے بعد خالی

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

?️ 5 فروری 2022لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت

جمعتہ الوداع اور یوم القدس

?️ 29 اپریل 2022(سچ خبریں)امام خمینی(ر) نے 16 مرداد 1358 شمسی(7 اگست 1979) بمطابق 13

طالبان کا امریکہ کو اہم پیغام

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:افغانستان میں سلامتی کی صورتحال کے حوالے سے ایک طالبان کا

کیا امریکہ روس کے ساتھ جنگ کی تیاری کر رہا ہے؟

?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار نے ریزرو فورسز کو بلانے

 شام کے ساتھ امن معاہدے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا:صہیونی وزیر جنگ

?️ 27 نومبر 2025  شام کے ساتھ امن معاہدے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا:صہیونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے