صیہونی عہدیدار صحافی کا جواب دینے کے بجائے آپے سے باہر

صیہونی عہدیدار صحافی کا جواب دینے کے بجائے آپے سے باہر

?️

سچ خبریں:صیہونی حکومت کے اعلیٰ سطحی نمائندے کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے حوالے سے کیے گئے ایک سیدھے سوال پر غیر سفارتی رویہ اور اعصابی شکست اس وقت دیکھنے کو ملی جب آر ٹی (راشا ٹوڈے) کی ایک صحافی نے اسرائیل کے خفیہ جوہری پروگرام پر سوال اٹھایا۔

روسی نشریاتی ادارے رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، شارِن ہاسکل، جو اس وقت نائب وزیر خارجہ کے منصب پر فائز ہیں، ایک پریس کانفرنس کے دوران اس وقت برہم ہو گئیں جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ اگر ایران اپنا یورینیم افزودگی پروگرام روک دیتا ہے، تو کیا اسرائیل بھی اپنے جوہری ہتھیاروں کو ختم کرے گا؟
ہاسکل نے اس سوال کا براہِ راست جواب دینے کے بجائے ایران پر الزامات کی بوچھاڑ شروع کر دی اور کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے، کیونکہ یہ نہ صرف اسرائیل بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔
جب صحافی نے سوال دہرایا کہ بات اسرائیل کے بارے میں ہے، نہ کہ ایران کے، تو ہاسکل مکمل طور پر اعصاب کھو بیٹھیں اور دعویٰ کیا کہ اسرائیل کسی کو دھمکی نہیں دیتا، ہم کسی پر حملہ نہیں کرتے!
اسرائیلی نائب وزیر خارجہ نے اپنی باتوں میں ایران کو لبنان، بیروت، شام اور یمن میں تباہی کا ذمے دار ٹھہرایا،حزب اللہ کو جنوبی و مرکزی امریکہ میں منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک قرار دیا  اور اسرائیل کو مشرقِ وسطیٰ میں استحکام کا ستون بتایا لیکن ان تمام دعووں پر کوئی ثبوت پیش نہ کیا۔ صحافیوں کے مسلسل اصرار پر بھی وہ اسرائیل کے جوہری پروگرام یا پالیسی پر جواب دینے سے گریزاں رہیں۔
ہاسکل کے ان بیانات کا پس منظر وہ حالات ہیں جن میں اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر مسلسل بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں 5100 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
اس کے علاوہ جنوبی شام میں اسرائیلی حملے مسلسل جاری ہیں،جنوبی لبنان میں بھی اسرائیلی افواج کی دراندازی معمول بن چکی ہے اور اسرائیل نے اب تک اپنے جوہری ہتھیاروں کی موجودگی نہ تسلیم کی ہے، نہ بین الاقوامی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
بین الاقوامی صحافتی حلقوں اور مبصرین نے شارِن ہاسکل کے رویے کو غیر سفارتی، فرارانہ اور مغالطہ انگیز قرار دیا ہے، جو اسرائیل کی جوہری پالیسی پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کے سوا کچھ نہیں۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے خوفزدہ ؛ وجہ؟

?️ 3 جون 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار کے مطابق بینجمن نیتن یاہو 7 اکتوبر کے واقعات

حکومتی اتحاد کے اجلاس کی اندرونی کہانی

?️ 18 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی

سعودی عرب اور قطر کا اسرائیل پر جنگ روکنے کے لیے عالمی دباؤ کا مطالبہ

?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب اور قطر کے رہنماؤں نے سعودی ولی عہد محمد

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ، بہتر اسٹریٹجک پارٹنرشپ کیلئے جلد معاہدے پر زور

?️ 26 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے اپنے برطانوی ہم

ہم مسجد اقصیٰ میں یہودی خزعبلات کو پھانسی کی اجازت نہیں دیں گے: ہنیہ

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے آج اتوار کو

اسرائیل جان بوجھ کر غزہ میں صحافیوں کو قتل کر رہا ہے:اقوام متحدہ

?️ 4 فروری 2024سچ خبریں:غزہ میں قابضین کے ہاتھوں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد

شہباز شریف کا خیبر پختوانخوا کے لیے 10 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان

?️ 31 اگست 2022خیبر پختوانخوا : (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبر پختوانخوا کے

اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ کا 12 روزہ جنگ میں ایران کے سامنے شکست کا اعتراف

?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرت، جو 2006 کی 33

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے