بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے مسلم اکثریتی علاقے مالیر کوٹلہ کو نیا ضلع بنانے کا اعلان کردیا، بی جے پی میں شدید کھلبلی

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے مسلم اکثریتی علاقے مالیر کوٹلہ کو نیا ضلع بنانے کا اعلان کردیا، بی جے پی میں شدید کھلبلی

?️

پنجاب (سچ خبریں) بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امرندر سنگھ نے مسلم اکثریتی علاقے مالیر کوٹلہ کو نیا ضلع بنانے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد مسلم دشمن انتہاپسند جماعت بی جے پی میں شدید کھلبلی مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کی حکومت نے مسلم اکثریتی علاقے مالیر کوٹلہ کو نیا ضلع بنانے کا اعلان کیا، جس پر شدت پسند اور ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی شدید برہم ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پنجاب کی کل آبادی پونے تین کروڑ ہے اور وہاں مسلمان 2 فیصد سے بھی کم ہیں، تاہم سرحدپر واقع مالیر کوٹلہ واحد ایسا علاقہ ہے، جہاں مسلمانوں کی آبادی 70 فیصد سے زیادہ ہے۔

ریاستی وزیر اعلیٰ امرندر سنگھ نے عید کے موقع پر مالیر کوٹلہ کو ریاست کا ایک نیا ضلع بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب پنجاب میں 23 اضلاع ہو گئے ہیں۔

تقسیم ہند سے قبل مالیر کوٹلہ مسلمان نوابوں کی ایک ریاست تھی اور اسے ضلع کا درجہ دینے کا ایک مطالبہ بہت دیرینہ تھا، جسے اب تسلیم کیا گیا ہے۔

وزیر اعلی امرندر سنگھ نے کہاکہ عید کے مبارک موقع پر حکومت کی جانب سے مالیر کوٹلہ کو نیا ضلع قرار دینے پر بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے، ریاست کا یہ تئیسواں ضلع تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔

دوسری جانب سخت گیر ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی نے اسے تفرقہ بازی قرار دیتے ہوئے کانگریس پارٹی پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھاکہ مذہب اور عقائد کی بنیاد پر کوئی بھی تفریق بھارت کے آئین کی روح کے منافی ہے، مالیر کوٹلہ کی تشکیل کانگریس کی فرقہ پرست سیاست کی عکاس ہے۔

ادھر بی جے پی کے کئی دیگر رہنماؤں نے بھی پنجاب حکومت کے فیصلے کو فرقہ پرستی پر مبنی قرار دیا ہے، جواب میں امرندر سنگھ نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بی جے پی پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو پنجاب کے بارے میں کچھ نہیں معلوم اور انہیں ریاست کے معاملات سے بالکل الگ رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب اترپردیش سے کہیں بہتر ہے، جہاں بی جے پی کی فرقہ پرست اور تباہ کن حکومت 4 برس سے مذہبی اختلافات کو فروغ دینے کا کام کرتی رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

صحافی اطہر متین کے قتل پر وزیر اعظم کا شدید ردعمل

?️ 18 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافی اطہر متین

عالمی برادری اسرائیل کے خلاف کارروائی کرے

?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے منگل کو ہالینڈ کے

ہم نے آزادی کے لیے خون دیا ہے: یمنی عہدہ دار

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے اس ملک میں

ہاکستان بین الاقوامی این جی اوز اور تنظیموں کی افغانستان سے نکلنے میں مدد کرے گا

?️ 16 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر

اسرائیلی فورس کو تصویر لینا مہنگی پڑی

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی فوج نے ایک تصویر شائع کی ہے جس میں

میانمار فوج کی وحشیانہ کاروائی، 7 سالہ بچی کو گولی مار کر ہلاک کردیا

?️ 24 مارچ 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار فوج کی جانب سے جمہوری حکومت کا تختہ

عراقی پارٹی کے رہنماؤں کے سعودی عرب کے مقاصد

?️ 28 اپریل 2023سچ خبریں:ایک بار پھر محمد الحلبوسی اور شیعہ کوآرڈینیشن فریم ورک کے

شلپا شیٹی اپنے  شوہر سے کیوں علیحدگی اختیار کرنا چاہتی ہیں؟

?️ 30 اگست 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی سے متعلق افواہیں ہیں کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے