سچ خبریں:بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اپنا دورۂ سعودی عرب اچانک منسوخ کرتے ہوئے بدھ کی صبح وطن واپس لوٹنے کا فیصلہ کیا،یہ اقدام ایک خوفناک دہشت گرد حملے کے بعد کیا گیا، جو کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں پیش آیا اور جس میں 24 غیر ملکی و ملکی سیاح جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، نریندر مودی نے بھارت پہنچنے کے فوراً بعد اعلیٰ سیکیورٹی حکام کے ساتھ ہنگامی اجلاس منعقد کیا اور واقعے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کا اعلان کیا،مودی نے کہا کہ ہم اس بزدلانہ حملے کو برداشت نہیں کریں گے، مجرموں کو سنگین سزا دی جائے گی۔
یہ ہولناک حملہ منگل کے روز بھارتی زیر انتظام کشمیر کے معروف سیاحتی مقام پہلگام (Pahalgam) میں اس وقت ہوا، جب سیاحوں کی ایک بس پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ اچانک ہوا، جس سے بس میں موجود افراد کے لیے بچنے کا کوئی موقع نہ تھا۔
بھارتی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی، لیکن بھارتی حکام نے ممکنہ طور پر اسے سرحد پار دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کی ہے۔
نریندر مودی کا یہ دورہ خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے لیے اہم سمجھا جا رہا تھا، جہاں وہ توانائی، سرمایہ کاری، اور سکیورٹی امور پر بات چیت کرنے والے تھے۔
تاہم، ملکی سکیورٹی صورتحال کی نزاکت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انہوں نے فوری طور پر وطن واپسی کو ترجیح دی۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
مجوزہ آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ستمبر
23 مارچ یوم پاکستان، یوم تجدید اور یوم قرارداد پاکستان
مارچ
وزیر اعظم نے تاجکستان کے صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی
اکتوبر
ہر ڈرامے میں خاتون کو ایک تھپڑ ضرور کھاتے ہوئے دکھایا جاتا ہے، صحیفہ جبار
مارچ
رواں سال پاکستان کی معیشت کو عالمی چیلنجز کا سامنا رہے گا، رپورٹ
جنوری
سینیٹ انتخابات کے لئے پولنگ جاری
مارچ
واٹس ایپ اسٹیٹس کی ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا آسان طریقہ
جولائی
کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر اظہارتشویش
اپریل