بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عمران خان کی صحت یابی کے حوالے سے اہم پیغام دے دیا

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عمران خان کی صحت یابی کے حوالے سے اہم پیغام دے دیا

?️

نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم عمران خان کی صحت یابی کے حوالے سے اہم پیغام جاری کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کا شکار اپنے پاکستانی ہم منصب وزیر اعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحتیابی کی دعا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دو روز قبل کورونا وائرس کی ویکسین لگوائی تھی اور کل ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، وزیر اعظم کے بعد ان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ بی بی کا بھی کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

وزیر اعظم کے وائرس کا شکار ہونے کی خبر دیکھتے ہی دیکھتے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی اور دنیا بھر سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیہ پیغامات بھیجے گئے۔

وزیر اعظم کی جلد صحتیابی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کی فہرست میں پاکستانی سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا نام بھی شامل ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نے اپنے پاکستانی ہم منصب کی کووڈ-19 سے جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ پاکستان میں جرمن سفیر برنارڈ شلیگیک اور آسٹریلین ہائی کمشنر ڈاکٹر جیوفری شا نے بھی عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

مشہور خبریں۔

کیوبا کی پاکستان میں مقامی ویکسین تیار کرنے کی پیش کش

?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کیوبا کے ابدالہ ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری

پنجاب اسمبلی کی آزادانہ حیثیت کو ختم کردیا گیا۔

?️ 15 جون 2022لاہور(سچ خبریں)پنجاب میں جاری پنجابہر گزرتے دن کے ساتھ گمبھیر شکل اختیار

ڈیجیٹل دہشت گردی کیا ہے؟ فوج اس لفظ کو کیوں استعمال کرتی ہے؟

?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے سوموار

ٹرمپ نے بارہا اپنے داماد اور بیٹی کو وائٹ ہاؤس سے نکالنے کی کوشش کی

?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں:   ایک امریکی مصنف اور صحافی نے اپنی نئی کتاب’ڈونلڈ ٹرمپ

کرونا وائرس کی چوتھی لہر سے 24 گھنٹوں میں 39 اموات ہوئیں

?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر

9 مئی کو شہدا اور غازیوں کی بے حرمتی کرنے والوں سے رعایت ہوئی تو ملک نہیں بچے گا، وزیراعظم

?️ 23 مئی 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری

پاکستانی فوج کے آپریشن "بنیان مرصوص” پر میڈیا کی توجہ  

?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:پاکستان نے بھارت کے خلاف اپنے فوجی آپریشن کو "بنیان

گوگل پر دنیا کی مجموعی آمدن سے اربوں گنا زیادہ جرمانہ عائد

?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: روس کی ایک عدالت نے ٹی وی چینلز کے یوٹیوب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے