امریکا میں ایک سیاہ فام لڑکی پولیس کی نسل پرستی اور دہشت گردی کا شکار ہوگئی

امریکا میں ایک سیاہ فام لڑکی پولیس کی نسل پرستی اور دہشت گردی کا شکار ہوگئی

?️

واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں ایک سیاہ فام لڑکی پولیس کی نسل پرستی اور دہشت گردی کا شکار ہوگئی جسے امریکی پولیس افسر نے گولی مار کر ہلاک کردیا جس کے بعد امریکہ کے کولمبس شہر میں احتجاج شروع ہوگیا ہے۔

اگرچہ امریکی عدالت نے گذشتہ روز امریکی سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے قتل میں ملوث پولیس افسر کو مجرم قرار دے کر سزا سنائی تھی لیکن اس کے باوجود بھی امریکی پولیس کے ہاتھوں آئے دن کوئی نا کوئی سیاہ فام شہری ہلاک ہو رہا ہے اور اس کی تازہ مثال 16 سالہ ماخیا برائنٹ نامی ایک لڑکی ہے جو گذشتہ روز امریکی پولیس کی دہشت گردی کا شکار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں پولیس نے ایک سیاہ فام نوعمر لڑکی کو چاقو سے دوسری لڑکی کے ساتھ مبینہ لڑائی کے دوران گولی مار کر ہلاک کردیا۔

قابل ذکر ہے کہ مذکورہ واقعہ ایسے وقت پر پیش آیا جب چند گھنٹے قبل ہی امریکی ریاست منی ایپلیس کے ایک سفید فام پولیس افسر ڈریک چووِن کو افریقی نژاد امریکی جارج فلائیڈ کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا۔

امریکا میں نسلی ناانصافی اور پولیس کے مظالم کے خلاف پہلے ہی غم و غصہ پایا جاتا ہے اور حالیہ واقعے کے بعد کولمبس شہر میں احتجاج شروع ہوگیا، شہر کے پولیس چیف مائیکل ووڈز نے بتایا کہ 911 کی کال پر افسران منگل کی سہ پہر کو جائے وقوع پر پہنچے، انہوں نے بتایا کہ 911 کال پر چاقو بردار لڑکی کے بارے میں بتایا گیا تھا۔

پولیس نے فوٹیج کا ایک حصہ افسر کے پہنے ہوئے باڈی کیمرا سے بھی جاری کیا جس میں نوعمر سیاہ فام لڑکی کو گولی ماری گئی تھی، فرینکلِن کاؤنٹی چائلڈ سروسز نے ہلاک ہونے والی سیاہ فام کی شناخت 16 سالہ ماخیا برائنٹ کے نام سے کی۔

پولیس چیف نے کہا کہ ہم نے ضروری سمجھا کہ ویڈیو کمیونٹی کے ساتھ شیئر کریں، واقعے میں غیر جانبداری کو یقینی بنائیں اور اس ضمن میں چند سوالات کے جوابات آج رات دیں گے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ موقع پر پولیس افسران پہنچے جہاں پہلے سے چند لوگ موجود ہیں اور ایک نوعمر لڑکی بظاہر چُھری دِکھنے والی چیز کے ساتھ دوسری لڑکی سے الجھی ہوئی ہے اور اس دوران گولی چلنے کی آواز آتی ہے، گولی چلنے کی آواز کے ساتھ ہی لڑکی زمین پر گر جاتی ہے، افسر ٹھوکر مار کر چُھری لڑکی سے دور کرتے ہیں۔

کولمبس کے میئر اینڈریو گِنتھر نے کہا کہ لڑکی کی موت ایک خوفناک، دل دہلا دینے والی صورتحال ہے، انہوں نے اسے کولمبس شہر میں ایک افسوسناک دن قرار دیا اور متاثرہ خاندان کے لیے دعا کرنے کو کہا۔

ہلاک ہونے والی نوعمر لڑکی کی والدہ پولا برائنٹ نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ وہ ایک بہت ہی پیار کرنے والی اور پرامن لڑکی تھی۔

مشہور خبریں۔

خاتون جج دھمکی کیس: بانی پی ٹی آئی کی پروڈکشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

?️ 14 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون

اسرائیل کی حماس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں مداخلت کی کوشش

?️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونٹ نے انکشاف کیا ہے کہ تل

یمنیوں کے بارے میں امریکہ کا اہم اعتراف

?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: بحیرہ احمر میں کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے پینٹاگون نے

سپریم کورٹ کو اتنا کمزور نہ کریں کہ لوگ اس کی طرف دیکھنا چھوڑ دیں

?️ 14 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے رہنما  اور سابق وفاقی

روس کے ساتھ اپنی غلطی کو چین کے ساتھ نہ دہرائیں:نیٹو کا مغرب کو انتباہ

?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا دعویٰ ہے کہ مغرب نے روس

33 امریکی ریاستوں نے نوجوانوں کو نقصان پہنچانے پر مقدمہ دائر کیا

?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکہ کی درجنوں ریاستوں نے میٹا پلیٹ فارمز اور اس کے

ملک کا کل قرضہ 41ہزارارب تک پہنچ گیا

?️ 12 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں قرضوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا

بلوچستان: گیس، بجلی کی قلت کا معاملہ وفاق کے ساتھ اٹھانے کیلئے کمیٹی قائم

?️ 20 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) بلوچستان اسمبلی نے کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے