انتہا پسند یہودیوں کے فلیگ مارچ میں نبی اکرم کی شان میں گستاخی، مسجد اقصیٰ کے امام کا شدید رد عمل

انتہا پسند یہودیوں کے فلیگ مارچ میں نبی اکرم کی شان میں گستاخی، مسجد اقصیٰ کے امام کا شدید رد عمل

?️

مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں)  مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر انتہا پسند یہودیوں نے فلیگ مارچ کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی تھی جس پر مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کو ادراک ہی نہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کتنی محبت کرتے ہیں، اس لیئے وہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لے کیونکہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور عشق ہمارے دلوں میں جاگزیں ہے اور آپ کے معجزات ہرامتی کے دل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلیگ مارچ میں یہودی انتہا پسندوں نے ہمارے پیغمبر کے بارے میں جو الفاظ استعمال کیے گئے وہ کھلم کھلا مذہبی انتہا پسندی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی انتہا پسند کی طرف سے حضور صلی وعلیہ وسلم کی شان میں گستاخی سے نہ صرف فلسطینی قوم پربلکہ پوری مسلم امہ کی دل آزاری ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر یہودی آبادکاروں کے اشتعال انگیزی فلیگ مارچ میں انتہا پسند آبادکارں کی جانب سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گئی تھی۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق یہودی آبادکاروں کی فلیگ ریلی میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ نعرے لگائے گئے اور آپ علیہ السلام کے بارے میں نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق فلسطینی شہریوں نے جب باب العامود کے مقام پر یہودی آبادکاروں کا فلیگ مارچ روکنے کی کوشش کی، تو اس موقعہ پر آبادکاروں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنا شروع کردی۔

دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے یہودی آبادکاروں کے اشتعال انگیز فلیگ مارچ کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی آڑ میں بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں پر تشدد کیا اور متعدد فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں جنگ بندی جاری رکھنے کے لیے قابض حکومت کی شرط

?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: ایک باخبر ذریعے نے بتایا کہ امریکہ غزہ جنگ بندی کے

اربیل ہوائی اڈے پر اڑنے والےکسی بھی ڈرون کو تباہ کر دیں گے: امریکی اتحاد

?️ 15 ستمبر 2021سچ خبریں:اربیل ہوائی اڈے پر امریکہ کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد

غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کے امریکی ویٹو پر فلسطینی گروپوں کا رد عمل

?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی

آئینی عدالت کے قیام سے وفاق مضبوط ہوا ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

?️ 1 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے

اسرائیل کے جنگی رجحانات کی تسکین کے لیے نئی امریکی قرارداد

?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:الجزائر کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی سے متعلق

یوسف رضا گیلانی سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر فواد چوہدری کا ردعمل

?️ 29 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی سے

نئی ریفائنری پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے:حماد اظہر

?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی وزیر وزیر توانائی حماد اظہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے