بھارت میں کورونا وائرس قابو سے باہر، ایک دن میں لاکھوں کیسز سامنے آنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ شدید متاثر

بھارت میں کورونا وائرس قابو سے باہر، ایک دن میں لاکھوں کیسز سامنے آنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ شدید متاثر

?️

نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس قابو سے باہر ہوچکا ہے اور ایک ہی دن میں ایک لاکھ کیسز سامنے آنے کے بعد بھارتی اسٹاک مارکیٹ شدید متاثر ہوئی ہے جس سے بھارتی معیشت کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے، کورونا وائرس کی اس شدید لہر کے بعد بھارت امریکا کے بعد دوسرا ملک بن گیا جہاں ایک روز میں ایک لاکھ سے زیادہ مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایسے میں سیاستدانوں کی جانب سے بڑی انتخابی ریلیاں نکالنے سے وائرس مزید پھیلنے کا اندیشہ ہے، وبا سے سب سے زیادہ بھارت کی امیر ریاست مہاراشٹر متاثر ہوئی ہے جہاں ملک کا تجارتی دارالحکومت ممبئی اور متعدد صنعتیں موجود ہیں، یہاں ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔

فروری میں کئی ماہ بعد کم ترین کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب یومیہ انفیکشن کی تعداد 12 گنا بڑھ گئی ہے، اس سے قبل کیسز کم ہونے پر حکام نے زیادہ تر پابندیاں ہٹا دی تھیں اور لوگوں نے ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کا خیال رکھنا چھوڑ دیا تھا۔

چنانچہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں رپورٹ ہونے والے ایک لاکھ 3 ہزار 558 نئے کیسز کے ساتھ بھارت میں مجموعی کیسز ایک کروڑ 26 لاکھ تک پہنچ گئے ہیں، جو امریکا اور برازیل کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔

علاوہ ازیں وبا کے باعث مزید 478 مریض لقمہ اجل بنے، جس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 101 ہوگئی جبکہ گزشتہ ہفتے رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے سب سے زیادہ ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ وائرس کی مزید تبدیل شدہ اقسام نے کیسز میں دوبارہ اضافے میں اہم کردار ادا کیا، بھارت میں وائرس کی مختلف اقدام کے سیکڑوں کیسز سامنے آئے ہیں جن کی برطانیہ، جنوبی افریقہ اور برازیل میں نشاندہی ہوئی تھی۔

دوسری جانب بھارت دنیا میں سب سے زیادہ ویکسین تیار کرنے والا ملک بھی ہے اور اب تک اپنے 7 کروڑ 70 لاکھ شہریوں کو ویکسین لگا چکا ہے جو امریکا اور چین کے بعد تیسری بڑی تعداد ہے۔

بھارت میں اس وقت صرف 45 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے جس میں ہیلتھ اور فرنٹ لائن ورکرز کی ویکسینیشن پہلے ہوئی۔

ایک جانب کیسز میں اضافہ جاری ہے دوسری جانب درجنوں ریاستوں میں سیاستدان اور وزرا انتخابی ریلیاں نکال رہے ہیں جن میں ہزاروں افراد بغیر ماسک اور احتیاطی تدابیر کے شرکت کررہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

مریم اورنگزیب نے صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس رجسٹریشن فارم کا اجرا کردیا

?️ 24 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا

مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں اور صیہونی افواج کے درمیان تصادم

?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں:   منگل کی شام فلسطینی ذرائع نے مقبوضہ بیت المقدس کے

ہر دس منٹ میں ایک یمنی بچہ مررہا ہے:اقوام متحدہ کے سکریڑی جنرل

?️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے آج یمن کی امداد کرنے

ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم

?️ 31 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں مادرِ وطن

وزیراعظم محمد شہباز شریف کل کوئٹہ کا دورہ کریں گے

?️ 7 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کل کوئٹہ کا دورہ کریں

فوج کے خلاف کوئی نعرہ نہیں لگنا چاہیے:شیخ رشید

?️ 13 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج کے

غزہ کی پٹی پر ہونے والے غیر انسانی حملے

?️ 19 فروری 2024سچ خبریں:آئرلینڈ کے وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے کہا کہ غزہ کی

سعودی عرب لبنانی حکومت سے مطمئن نہیں!

?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:  بیروت میں سعودی عرب کے سابق سفیر علی عواد عسیری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے