?️
چھتیس گڑھ (سچ خبریں) بھارت میں ماؤ نواز باغیوں نے بھارتی افواج پر بڑا حملہ کردیا جس کے نتیجے میں درجنوں بھارتی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کے حملوں میں 22 فوجی اہلکار ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں 22 فوجی اہلکار ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے جبکہ ایک اہلکار اب بھی لاپتہ ہے، حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے مزید دستے جوناگوڑا گاؤں میں پہنچ گئے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن باغیوں کے سرگرم رکن مادوی ہڈما کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر شروع کیا گیا تاہم گزشتہ روز باغیوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جو 4 گھنٹے تک جاری رہا۔
آپریشن کے دوران تقریباً 2000 کے قریب اہلکاروں نے حصہ لیا تاہم جیسے ہی اہلکاروں نے جنگل میں گھسنے کی کوشش کی اسی دوران باغیوں نے حملہ کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آپریشن میں ماؤ باغیوں کو بھی شدید جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تاہم حملے کی جگہ سے صرف ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
دوسری جانب حملے میں بڑے پیمانے پر بھارتی فوجیوں کے جانی نقصان پر بھارتی صدر اور وزیراعظم نریندر مودی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔


مشہور خبریں۔
2021 میں فلسطینیوں کی صورتحال کا جائزہ
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی طرف سے 2021 میں فلسطینیوں کے حقوق کی
جنوری
طلباء تحریک نے کیسے امریکی صیہونی آمریت کو کیسے مٹی میں ملایا ہے؟
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: ایک عرب ماہر عمرانیات نے لکھا ہے کہ امریکہ میں
مئی
شام کے تنازعہ کے تناظر میں اسرائیلی وزیر خارجہ کا دورہ ٔ ماسکو
?️ 8 ستمبر 2021سچ خبریں:عرب میڈیا نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے اس ہفتے کے آخر
ستمبر
بدعنوانی سے ہونے والا نقصان دو ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے: عراق
?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم علی الزیدی کے قانونی مشیر منیر حداد
جولائی
ڈرائیونگ لائسنس فیس میں اضافے کیخلاف درخواست پر فریقین سے تحریری جواب طلب
?️ 7 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس فیس میں اضافے کے
فروری
حزب اللہ کا اسرائیلی ہیلی کاپٹر کے قریب نیا میزائل
?️ 27 اپریل 2026 سچ خبریں:صہیونی حکومت کے میڈیا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے
اپریل
فلسطینیوں پر ظلم و ستم سے متعلق خفیہ دستاویز افشا ہونے پر صیہونیوں میں لفظی جنگ
?️ 18 دسمبر 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے صیہونی پولیس کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف
دسمبر
اسرائیل عالمی سطح پر تنہا، خفیہ اور تدریجی پابندیوں کی زد میں
?️ 24 اگست 2025اسرائیل عالمی سطح پر تنہا، خفیہ اور تدریجی پابندیوں کی زد میں
اگست