?️
نیویارک (سچ خبریں) ایران نے امریکا کی جانب سے کیوبا کے خلاف غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ اس جنگ میں ایران کیوبا حکومت اور عوام کی مکمل حمایت کرے گا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے غیروابستہ ممالک کی تحریک کے سفیروں کے اجلاس میں کیوبا کے عوام اور حکومت کے خلاف امریکا کی جانب سے غیرقانونی کارروائیوں کے خلاف جنگ میں بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔
نیویارک میں اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے مجید تخت روانچی نے بدھ کے روز غیروابستہ ممالک کی تحریک کے سفیروں کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیوبا کے بارے میں امریکی پالیسیوں کی معاندانہ اور اشتعال انگیز نوعیت کا حوالہ دیتے ہوئے ان کو بین الاقوامی قوانین کے اصولوں اور بنیادی اصولوں کی واضح خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات، انسانی حقوق اور جمہوریت کو مجروح کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی اقدامات کے خلاف جنگ میں کیوبا کے عوام اور حکومت کے ساتھ اپنی بھر پور حمایت اور یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔
اپنی گفتگو کے ایک اور حصے میں، مجید تخت راونچی نے غیروابستہ ممالک کی تحریک کے ممبروں کے خلاف یکطرفہ امریکی کارروائیوں کے جاری رہنے اور بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں امریکا نے کرونا وائرس کے اندوہناک حالات میں بھی کچھ ممالک پر طرح طرح کی پابندیاں عائد کی ہیں جن کی وجہ سے انہیں تباہ کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
واضح رہے کہ منگل کو ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کیوبا کے اپنے ہم منصب سے ٹیلیفون پر بات کی تھی اور کیوبا کے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی غیر ملکی مداخلت کو مسترد کردیا تھا۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی دوسری صدارتی مدت کی بڑی حکمت عملیاں
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:لبنانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ جنوبی ایشیا
نومبر
تل ابیب میں کشیدگی کی وجوہات
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر داخلہ امن اتمار بن گویر نے اسرائیلی فوج
اگست
عرب جوانوں میں کون سا ملک زیادہ مقبول ہے،امریکہ یا چین؟
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:18 عرب ممالک کے نوجوانوں میں کیے جانے والے کے سروے
جون
کیا غزہ کی پٹی میں کوئی ایسی جگہ ہے جو صیہونی بمباری سے محفوظ ہو؟
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں رہائشی مکانات، اسپتالوں اور اقوام متحدہ
نومبر
امریکی حکام نے غزہ جنگ میں بائیڈن کی منافقانہ پالیسی کا اعتراف کیا
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں:وال سٹریٹ جرنل نے موجودہ اور سابق امریکی حکام کے حوالے
فروری
کیا فلسطین قطر 2022 ورلڈ کپ جیتے گا؟
?️ 7 دسمبر 2022سچ خبریں:فلسطین ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا، یہ وہ جملہ ہے
دسمبر
ایران اور پاکستان کے تعلقات ماضی میں کیسے رہے ہیں
?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ کے سابق سکریٹری نے نے کہا
جنوری
یوکرین جنگ کےعالمی نظام پر سیاسی اثرات
?️ 24 فروری 2025سچ خبریں: 24 فروری 2022 کو شروع ہونے والی یوکرین کی جنگ
فروری