?️
سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اسرائیل کو دہشتگرد ریاست قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر اس کی جارحیت فوری طور پر نہ روکی گئی تو یہ خطے اور پوری دنیا کو جنگ اور بربادی میں جھونک دے گا۔ انہوں نے شام کی سرزمینی سالمیت کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔
ترک سرکاری خبررساں ایجنسی اناطولی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اسرائیل کو وحشی ریاست اور دہشتگرد حکومت قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر اسے فوری طور پر نہ روکا گیا تو یہ ریاست نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کو آگ میں جھونکنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق اردوغان نے کابینہ کے اجلاس کے بعد صدارتی محل انقرہ میں ایک نشری تقریر کے دوران کہا کہ میں ایک بار پھر پوری وضاحت سے کہنا چاہتا ہوں کہ اسرائیل ایک ایسی دہشتگرد ریاست ہے جو نہ کسی قانون کو تسلیم کرتی ہے، نہ کسی اصول کی پابند ہے، یہ ریاست بدمعاشی اور درندگی کی علامت بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنی تمام تر قوت کے ساتھ علاقے کو خونریزی، انتشار اور بدامنی میں غرق کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اردوغان نے اسرائیل کے خلاف جارحانہ اقدامات کی تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے لبنان، یمن اور ایران پر حملے کیے ہیں، بے گناہ عوام کو قتل کیا ہے اور غیر فوجی علاقوں کو بمباری کا نشانہ بنایا ہے، گویا یہ سب کافی نہ تھا، اب حالیہ دو دنوں میں اسرائیل نے ہمارے ہمسایہ ملک شام پر بھی حملہ کرنے کے لیے دروزیوں کو بہانہ بنایا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسرائیلی تجاوزات اس وقت خطے کا سب سے بڑا مسئلہ ہیں اور اگر یہ وحشی روکا نہ گیا تو وہ پوری دنیا کو تباہی کے دہانے پر لے آئے گا۔
اردوغان نے شام سے متعلق ترکی کی پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام ممکنہ حالات سے نمٹنے کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں۔ میں ایک بار پھر واضح کرتا ہوں کہ شام کی زمینی سالمیت، قومی وحدت، جغرافیائی ہم آہنگی اور اس کی کثیرالثقافتی شناخت کا تحفظ ہماری بنیادی پالیسی ہے۔
ہم کل بھی شام کی تقسیم کے خلاف تھے، آج بھی ہیں، اور کل بھی رہیں گے۔ جو لوگ شمالی اور جنوبی شام کے درمیان ایک راہداری کے خواب دیکھ رہے ہیں، ان کے خواب ان شاءاللہ کبھی پورے نہیں ہوں گے، ہم اپنے شامی بھائیوں کے ساتھ ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ اسرائیل کے رسّے کو تھام رہے ہیں، وہ جلد یا بدیر جان لیں گے کہ وہ کتنی بڑی غلط فہمی میں مبتلا ہیں۔ ہماری سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ شام کے تمام فرقےچاہے عرب ہوں یا ترکمن، کرد ہوں یا مسیحی، سنی ہوں یا علوی یا دروزیسب مل کر امن و سکون سے رہیں۔
آخر میں اردوغان نے شام میں موجودہ حکومت کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ احمد الشرع کی قیادت میں درپیش مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب ہوں گے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف نے پاکستان میں غیر معمولی منفی خطرات سے خبردار کردیا
?️ 11 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) طویل مدتی قرض پروگرام کے بارے میں حکومت
مئی
عراقی مزاحمت کا صیہونی حکومت کو منھ توڑ جواب
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:عراق کی سید الشہداء بریگیڈز کے سکریٹری جنرل ابوالاء الولایی نے
جنوری
ہمایوں سعید نے بےاولادی کی وجہ بتادی
?️ 22 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) نامور اداکار ہمایوں سعید نے اولاد نہ ہونے سے
مئی
عمران خان کی کور کمانڈرز کانفرنس اعلامیے کی تائید، 9 مئی واقعات کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
?️ 8 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران
مارچ
دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تمام پروازوں کی معطلی
?️ 10 جون 2022سچ خبریں: شامی میڈیا نے آج دوپہر جمعہ کو اطلاع دی کہ
جون
غزہ کے بارے میں سنی اور شیعہ علماء نے کیا فتویٰ دیا ہے؟
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف نرم رویہ
نومبر
پی ٹی آئی دور کے سول سروس رولز منسوخ
?️ 31 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی کابینہ اور وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے
مئی
متحدہ عرب امارات کی ترکی کی فوجی صنعت میں سرمایہ کاری
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ایک وفد نے ترکی
دسمبر