?️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی حتمی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ پیش رفت جاری ہے، لیکن جنگ ختم کرنے کے لیے ابھی بہت سے مراحل طے کرنا باقی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پینٹاگون کی نظر میں یوکرین کی جنگ کیسے ختم ہوگی؟
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے ایک حالیہ بیان میں کہا کہ ہم یوکرین جنگ کے خاتمے کی جانب بڑھ رہے ہیں اور آج اس حوالے سے مفید گفتگو ہوئی ہے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہم جلد ہی اس مہلک جنگ کو روکنے کے لیے راہ ہموار کر سکتے ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن نے تاحال یوکرین کے ساتھ جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد نہیں کیا، جو ممکنہ طور پر مذاکرات کے دروازے کھلے ہونے کی علامت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس پر عائد پابندیاں دنیا کی کسی بھی دوسری قوم پر عائد کردہ پابندیوں سے کہیں زیادہ سخت ہیں، اور ان پابندیوں میں ممکنہ نرمی کا عندیہ بھی دیا۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے حالیہ بیانات ایک طرف جنگ بندی کی امید پیدا کرتے ہیں، تو دوسری جانب یہ اشارہ بھی دیتے ہیں کہ وہ اپنے دوسرے صدارتی دور میں روس کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔
مزید پڑھیں: یوکرین میں جنگ کا خاتمہ ہونا چاہیئے: جرمن
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار اس بات کا دعویٰ کر چکے ہیں کہ اگر وہ صدر ہوتے تو یوکرین جنگ کبھی شروع نہ ہوتی، اور وہ جلد از جلد روس اور یوکرین کے درمیان امن قائم کروا سکتے ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
فضائی آلودگی کا ہولناک پہلو، ادھیڑ عمر اور معمر افراد کی بصارت کو خطرہ
?️ 25 فروری 2021لندن {سچ خبریں} فضائی آلودگی کا ایک نیا ہولناک پہلو سامنے آیا
فروری
بھارت کی نظر میں دہشت گردوں کے لیے جنت ملک
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان کشیدگی کے بعد ہندوستان نے
ستمبر
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
?️ 5 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین
نومبر
لندن کے گرد و نواح میں پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابات، کنزرویٹو پارٹی کو ذلت آمیز شکست کا سامنا
?️ 19 جون 2021لندن (سچ خبریں) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی نشست سے تھوڑی
جون
جسٹن ٹروڈو جکی ایک نئی کہانی
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:جب کینیڈا کے وزیر اعظم کو منگل کی شام چائنا ٹاؤن
نومبر
فرانس میں ایک بار پھر مظاہروں کا سلسلہ شروع
?️ 30 جون 2023سچ خبریں:فرانس میں گزشتہ دو راتوں سے جاری مظاہروں کے دوران تقریباً
جون
شہید نصراللہ کی قیادت کے 32 سال؛ فتح سے شہادت تک
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل حجت الاسلام سید حسن
ستمبر
شام کے خلاف دہشتگردوں کے خطرناک منصوبے
?️ 24 مئی 2021سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع نے شام کے صدارتی انتخابات سے قبل
مئی