?️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے مخصوص انداز میں بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں واحد شخص جو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو روک سکتا ہے، وہ میں ہوں! ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس-یوکرین جنگ کے خاتمے کی سفارتی کوششیں دوبارہ شروع ہو چکی ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز ایک عوامی خطاب میں کہا کہ میری پیوٹن اور زیلنسکی دونوں کے ساتھ اچھی دوستی ہے، اگر میں اس قتل و غارت کو روک سکوں، تو یہ بہت بڑی بات ہوگی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں پیوٹن کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں، ہم نے یوکرین کے معاملے پر بہت سنجیدہ بات چیت کی ہے اور میرا مقصد یہ ہے کہ یہ جنگ رکے اور دونوں جانب کے فوجیوں کی ہلاکتیں ختم ہوں۔
یہ بیان ایسے وقت پر دیا گیا ہے جب امریکہ اور روس دونوں نے حالیہ ریاض مذاکرات پر جزوی اطمینان کا اظہار کیا ہے، ان مذاکرات کا مقصد روس-یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مشترکہ سفارتی راستہ تلاش کرنا ہے۔
ٹرمپ کا یہ دعویٰ کوئی نئی بات نہیں، وہ اس سے قبل بھی متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ اگر وہ صدر ہوتے تو روس یوکرین پر حملہ نہ کرتا، اور جنگ کا آغاز ہی نہ ہوتا، ان کا یہ کہنا کہ صرف وہی پوتین کو روک سکتے ہیں، دراصل ان کے 2024 کے صدارتی انتخابی مہم کا حصہ بھی بن چکا ہے۔
ٹرمپ کے اس بیان نے ایک بار پھر امریکی سیاسی منظرنامے اور بین الاقوامی تعلقات پر بحث چھیڑ دی ہے، تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ یہ دعویٰ جہاں انتخابی سیاست کا حصہ ہے، وہیں ٹرمپ کی روسی صدر کے ساتھ ماضی کی قریبی روابط کو بھی نمایاں کرتا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا ان کے اس بیانیے کا عالمی سفارت کاری پر کوئی اثر پڑتا ہے یا نہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
امریکہ کا دوسرا بڑا بینک بند
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:ایک دوسرا امریکی بینک غیر معینہ مدت کے لیے بند ہو
مارچ
پاکستان میں پھنسے سعودی اقامہ ہولڈر پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری
?️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کئی ماہ سے پاکستان میں
اکتوبر
کیا یوکرین میں خونی ہفتے آنے والے ہیں؟
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں: کھوئی ہوئی زمینوں کی بازیابی کے لیے یوکرین کے جوابی
جولائی
اسرائیلی معیشت پر ۱۲ روزہ جنگ کے تباہ کن اثرات
?️ 21 جولائی 2025اسرائیلی معیشت پر ۱۲ روزہ جنگ کے تباہ کن اثرات ایران کی
جولائی
اسرائیل اپنے جنگی مقاصد حاصل کرنے میں ناکام،حماس کی سیاسی و عوامی پوزیشن مزید مستحکم
?️ 11 اکتوبر 2025اسرائیل اپنے جنگی مقاصد حاصل کرنے میں ناکام،حماس کی سیاسی و عوامی
اکتوبر
بجٹ26-2025: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے رقم میں بھاری اضافہ
?️ 10 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے بجٹ26-2025 کیلئے بینظیر انکم سپورٹ
جون
پاکستان میں 7 سال بعد ایم کیو ایم لندن کی ویب سائٹ بحال
?️ 23 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ۔ لندن کی آفیشل ویب سائٹ کو
جون
مصنوعی ذہانت کا مثبت کردار
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: اگر مصنوعی ذہانت کے پاس ضمیر یا احساسات ہوتے تو
جولائی