فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی، امریکا کے سینکڑوں صحافیوں نے اہم اعلان کردیا

?️

واشنگٹن (سچ خبریں) فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے امریکا کے سینکڑوں صحافیوں نے اہم اعلان کرتے ہوئے ایک مکتوب شائع کیا ہے جس میں اسرائیلی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا کے 500 سے زیادہ صحافیوں نے ایک مشترکہ مکتوب شائع کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام ذرائع ابلاغ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے اصل حالات کو بیان کریں اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کی حقیقت کوسامنے لائیں۔

امریکی میڈیا کی فلسطین سے نمٹنے کے بارے میں ایک کھلا خط کے عنوان سے شائع اس مکتوب میں خبروں کی اشاعت میں اسرائیلی  جرائم کو چھپانے اور فلسطینیوں کے خلاف منظم جبر کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ترک  نیوز ایجنسی اناطولیہ کے مطابق  اس خط پر 514 امریکی صحافیوں کے دستخط ثبت ہیں، جن میں امریکا کے اہم میڈیا اداروں جیسے واشنگٹن پوسٹ، وال اسٹریٹ جرنل  اور لاس اینجلس ٹائمز کے صحافی شامل ہیں۔

اس مکتوب میں لکھا گیا ہے کہ حقیقت کی تلاش اور طاقتور کو جوابدہ ہونا صحافت کے بنیادی اصول ہیں  لیکن کئی دہائیوں سے ہماری نیوز انڈسٹری نے اسرائیل اور فلسطین سے متعلق خبروں میں ان اقدار کو ترک کردیا ہے۔

صحافیوں نے اپنے خط میں کہا کہ ہم نے اپنے قارئین کو اس داستان کے ساتھ ناکام بنا دیا جس نے اس کہانی کے بنیادی پہلوؤں اسرائیلی فوجی قبضے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی نسل پرستی کو واضح کردیا تھا۔

صحافیوں نے ان دہائیوں کے خراب پریس کے خاتمے اور صحافت کا ٹریک فوری طور پر تبدیل کرنے کی ضرورت  پر زو ردیا ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ کی جنگ میں صہیونیوں کے پوشیدہ مقاصد

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: الجزیرہ کے مطابق، 1999 فلسطینی پانیوں میں گیس فیلڈز پر صہیونی

خیبرپختونخواہ حکومت کا اوورسیز پاکستانی مزدوروں کو صحت کارڈ کی سہولت دینے کا فیصل

?️ 27 فروری 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت نے اوورسیز پاکستانی مزدوروں کو صحت کارڈ

امریکہ کی ترکی شام تعلقات کی بحالی کی مخالفت

?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:ترکی میں امریکی سفیر نے ترکی اور شام کے تعلقات کو

کالعدم ٹی ٹی پی اب بھی پاکستان میں حملوں کیلئے افغانستان کی سر زمین استعمال کررہی ہے، خواجہ آصف

?️ 11 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے

13 صہیونی قیدیوں کے بدلے 39 فلسطینی قیدیوں کی رہائی 

?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:تل ابیب اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی کے نفاذ

غزہ میں جنگ بندی کیوں نہیں ہو رہی؟ روس کی زبانی

?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے جنگ بندی کے

اگر ہم دیامر بھاشا ڈیم 2026 تک منصوبہ مکمل کرلیتے ہیں تو یہ ایک کرشمہ ہوگا:شہباز شریف

?️ 17 اپریل 2022(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر ہم دیامر

کراچی:نسلہ ٹاور سے رہائشیوں کی منتقلی کا عمل جاری

?️ 29 اکتوبر 2021کراچی(سچ خبریں)کراچی میں نسلہ ٹاور کو سرکاری انتظامیہ نے اپنی تحویل میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے