?️
واشنگٹن (سچ خبریں) فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے امریکا کے سینکڑوں صحافیوں نے اہم اعلان کرتے ہوئے ایک مکتوب شائع کیا ہے جس میں اسرائیلی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا کے 500 سے زیادہ صحافیوں نے ایک مشترکہ مکتوب شائع کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام ذرائع ابلاغ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے اصل حالات کو بیان کریں اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کی حقیقت کوسامنے لائیں۔
امریکی میڈیا کی فلسطین سے نمٹنے کے بارے میں ایک کھلا خط کے عنوان سے شائع اس مکتوب میں خبروں کی اشاعت میں اسرائیلی جرائم کو چھپانے اور فلسطینیوں کے خلاف منظم جبر کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ترک نیوز ایجنسی اناطولیہ کے مطابق اس خط پر 514 امریکی صحافیوں کے دستخط ثبت ہیں، جن میں امریکا کے اہم میڈیا اداروں جیسے واشنگٹن پوسٹ، وال اسٹریٹ جرنل اور لاس اینجلس ٹائمز کے صحافی شامل ہیں۔
اس مکتوب میں لکھا گیا ہے کہ حقیقت کی تلاش اور طاقتور کو جوابدہ ہونا صحافت کے بنیادی اصول ہیں لیکن کئی دہائیوں سے ہماری نیوز انڈسٹری نے اسرائیل اور فلسطین سے متعلق خبروں میں ان اقدار کو ترک کردیا ہے۔
صحافیوں نے اپنے خط میں کہا کہ ہم نے اپنے قارئین کو اس داستان کے ساتھ ناکام بنا دیا جس نے اس کہانی کے بنیادی پہلوؤں اسرائیلی فوجی قبضے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی نسل پرستی کو واضح کردیا تھا۔
صحافیوں نے ان دہائیوں کے خراب پریس کے خاتمے اور صحافت کا ٹریک فوری طور پر تبدیل کرنے کی ضرورت پر زو ردیا ہے۔

مشہور خبریں۔
بحرین میں صیہونی اعلیٰ افسر کی مستقل تعیناتی
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:تل ابیب اور منامہ کے درمیان سکیورٹی معاہدے پر دستخط ہونے
فروری
سپریم کورٹ بار نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دے دیا
?️ 13 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ بار نے وفاقی بجٹ کو عوام
جون
تیسری عالمی جنگ شروع کرنے کے لیے نیٹو کی نقل وحرکت
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن کے کچھ حصوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے روسی
مارچ
انسٹاگرام پر نابالغ افراد کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی عائد
?️ 10 اپریل 2025سچ خبریں: سوشل میڈیا انٹرنیٹ کمپنی میٹا نے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن
اپریل
جرمنی میں مسلمانوں کی مساجد اور مقدس مقامات پر 800 سے زیادہ حملوں کا ریکارڈ
?️ 13 جون 2022سچ خبریں: انسانی حقوق کے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ 2014
جون
2023 میں گلوبل ٹیررازم انڈیکس کا جائزہ
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:گزشتہ سال سے لے کر اب تک کی مختلف علاقائی اور
مئی
صیہونی حکومت کے حملے؛ بین الاقوامی قانون کے تابوت میں آخری کیل؟
?️ 14 جون 2025سچ خبریں: ہمارے ملک کے خلاف حالیہ صیہونی جارحیت کے بعد ابھرنے
جون
آرمی چیف سرکاری دورہ پر ترکی پہنچ گئے
?️ 24 جون 2021راولپنڈی(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
جون