ہیومن رائٹس واچ نے عرب ممالک کے خلاف اسرائیلی جرائم کے بارے میں اہم رپورٹ پیش کردی

ہیومن رائٹس واچ نے عرب ممالک کے خلاف اسرائیلی جرائم کے بارے میں اہم رپورٹ پیش کردی

?️

لندن (سچ خبریں) ہیومن رائٹس واچ نے عرب ممالک کے خلاف اسرائیلی جرائم کے بارے میں اہم رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی حدود اور مقبوضہ علاقوں میں نسلی اور مذہبی بنیاد پر عربوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔

برطانونی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق ایچ آر ڈبلیو نے نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل کی پالیسی ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی یہودیوں کو برتری حاصل ہو اور اس میں اپنے شہری بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کی وزارت خارجہ نے رپورٹ کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور انسانی حقوق کے ادارے پر الزامات عائد کیا، فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے ایچ آر ڈبلیو کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو ہنگامی طور پر مداخلت کرنے ضرورت ہے اور یقینی بنایا جائے کہ ان کی ریاستیں، ادارے اور کمپنیاں کسی طرح بھی جنگی جرائم اورانسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث نہیں ہو رہی ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی 93 لاکھ کی آبادی میں 20 فیصد عرب ہیں جبکہ 25 لاکھ فلسطینی اسرائیل کے مقبوضہ علاقے مغربی کنارے میں مقیم ہیں اور 3 لاکھ 50 ہزار اسرائیلیوں نے مشرقی بیت المقدس پر قبضہ کر رکھا ہے۔

اسی طرح 19 لاکھ فلسطینی غزہ میں رہتے ہیں اور اقوام متحدہ اس علاقے کو بھی اسرائیل کے زیر تسلط تصور کرتا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے 1967 کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں فلسطینی علاقوں پر قبضہ کیا تھا اور 2005 میں غزہ کو خالی کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اب بھی اکثر سرحدوں پر قابض ہے اور راستے بھی بند ہیں۔

دوسری جانب مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس (یروشلم) میں تعمیرغیرقانونی بستیوں میں 6 لاکھ سے زائد یہودیوں کو بسایا گیا ہے، جس کو عالمی برادری بھی غیر قانونی تسلیم کرتی ہے۔

ہیومن رائٹس واچ نے 213 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا کہ آج یہ حقیقت ہے کہ اسرائیل اکثریتی علاقوں میں قابض ہے اور محدود علاقے میں فلسطینیوں کو خود مختاری حاصل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ان تمام علاقوں اور زندگی کے مختلف شعبوں میں اسرائیلی حکام کا نظریہ ہے کہ اسرائیلی یہودی کو برتری حاصل ہے اور فلسطینیوں کے خلاف امتیاز برتا جاتا ہے۔

انسانی حقوق کے ادارے نے کہا کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے قانون، پالیسیاں اور بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ وہ جغرافیائی سطح پر، سیاسی اختیارات اور زمین کے معاملات میں اسرائیلی یہودیوں کا کنٹرول برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی شناخت کی بنیاد پر فلسطینیوں کو زبردستی اپنے احکامات کا نشانہ بناتے ہیں اور یہ ناروا سلوک انسانیت کے خلاف انتہائی گھمبیر جرم ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی پولیس کے ساتھ فلسطینیوں کی تازہ جھڑپوں کا آغاز 13 اپریل کو رمضان کے آغاز سے ہوا تھا جو تاحال جاری ہے۔

فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے انہیں تاریخی دمشق گیٹ کے باہر روایتی رمضان اجتماع سے روکنے کی کوشش کی۔

پولیس نے کہا کہ یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا تاکہ مسلمانوں کی بحفاظت نماز کے مقام پر پہنچنے کو یقینی بنایا جاسکے۔

یروشلم میں فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان رمضان کے آغاز سے ہی رات کے اوقات میں جھڑپیں اور دیگر پرتشدد واقعات رونما ہوتے ہیں جن سے مقدس شہر میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

22 اپریل کو یروشلم میں اسرائیلی اور فلسطینی گروپوں کے درمیان پرتشدد واقعات کے بعد اسرائیلی پولیس نے 50 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا تھا، جبکہ ان واقعات میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

مشہور خبریں۔

روس کا یوکرین کے توانائی انفراسٹرکچر پر حملے روکنے کا حکم   

?️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

وزیراعظم کی سعودی فرمانروا، ولی عہد اورعوام کو مبارکباد

?️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی عرب کے91ویں قومی دن کے موقع پر

پاکستان 22 جولائی کو کثیر الجہتی تعاون سے متعلق اجلاس کی میزبانی کرے گا، دفترخارجہ

?️ 4 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا

جاسوسی نیٹ ورکس کے سامنے اسرائیل کے انٹیلی جنس ڈھانچے 

?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں: صیہونی ریاست نے دہائیوں سے نہ صرف سیکیورٹی کو ایک ضرورت

اولمرٹ کا جنگ کے نتائج کے بارے میں انتباہ

?️ 23 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی ریاست کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ، جو غزہ کی

یمن ک امریکہ کو واضح انتباہ اور غزہ کی مسلسل حمایت پر زور

?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں: صنعاء میں لاکھوں افراد کے غزہ کی مدد کے لیے

اسرائیلی حکومت کے "رفح” منصوبے پر مصر کا ردعمل

?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ کی آبادی کو بے گھر کرنے کے صیہونی حکومت

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اراکین کوڈی سیٹ کرنے کا معاملہ، پاکستان بار کونسل کو نوٹس جاری

?️ 5 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے