سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے ایران پر نمائشی حملے اور اس کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ ایران پر صہیونی حکومت کا حملہ دراصل ایک نمائشی قدم تھا جو کسی حقیقی مقصد کے حصول کے بجائے دکھاوے کے لیے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے فضائی دفاع کی کامیاب کارکردگی اور ہوشیاری؛عربی میڈیا کی رپورٹ
صیہونی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حملہ کا کوئی اسٹریٹجک ہدف حاصل نہ ہوا ۔
عبری زبان کے میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حملے کے دوران کوئی بھی اہم اسٹریٹجک ہدف پورا نہیں ہوا، حملے کا مقصد صرف نمائشی تھا، جس کے ذریعے سیاسی فائدہ اٹھانا تھا۔
سیاسی مقاصد کے تحت کمزور ردعمل
صہیونی میڈیا نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف یہ کمزور ردعمل دراصل سیاسی مقاصد کے لیے تھا۔
مزید پڑھیں: ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ امن کیلئے کردار ادا کرے، پاکستان
رپورٹ کے مطابق اس کا مقصد عوامی رائے کو مطمئن کرنا اور نتانیاہو کے حامیوں کو یہ تاثر دینا تھا کہ ہم نے کچھ اقدام کیا ہے۔
ایرانی ایئر ڈیفنس نے حملہ ناکام بنایا
قابل ذکر ہے کہ ایرانی فضائی دفاع نے پوری مستعدی کے ساتھ صہیونی حکومت کے اس حملے کو ناکام بنا دیا جس سے یہ واضح ہو گیا کہ اس نمائشی حملے کے پیچھے کوئی حقیقی اسٹریٹجک منصوبہ نہیں تھا۔