?️
سچ خبریں: رپورٹس کے مطابق، صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو صیہونی جنرلوں کی جانب سے پیش کیے گئے اس منصوبے پر غور کر رہے ہیں جس کے تحت غزہ کے شمالی علاقے میں رہنے والے غیرمسلح افراد کو بھوک اور پیاس کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو اس منصوبے کا جائزہ لے رہے ہیں، جس کے تحت شمالی غزہ سے شہریوں کا انخلا کیا جائے گا اور باقی رہنے والے افراد تک انسانی امداد پہنچنے سے روکا جائے گا تاکہ انہیں بھوک اور پیاس سے دوچار کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں 20 لاکھ فلسطینیوں کا بھوکا رہنا جائز اور اخلاقی ہے: صیہونی وزیر
اس رپورٹ کے مطابق، جنرلز کا منصوبہ کہلانے والا یہ منصوبہ ان فلسطینیوں کو، جو یا تو اپنے گھر چھوڑنے کے قابل نہیں ہیں یا چھوڑنا نہیں چاہتے، پانی اور خوراک کی فراہمی سے محروم کر دے گا، اس منصوبے کا مقصد شمالی غزہ کے شہریوں پر مزید دباؤ ڈالنا ہے۔
اس منصوبے کے تحت فلسطینیوں کو ایک ہفتے کی مہلت دی جائے گی تاکہ وہ شہر غزہ سمیت غزہ کے شمالی حصے کو چھوڑ دیں، اس کے بعد اس علاقے کو ایک فوجی زون قرار دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: غزہ کے خلاف بھوک پر حماس کا ردعمل
ایسوس ایٹڈ پریس کے مطابق، اس منصوبے میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ وہاں رہ جائیں گے انہیں جنگجو تصور کیا جائے گا، جس سے صہیونی فوجیوں کو ان پر حملے کرنے کی اجازت مل جائے گی، اس کے ساتھ ساتھ ان افراد کو خوراک، پانی، دوائیں اور ایندھن فراہم نہیں کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
قومی اسمبلی کا اجلاس، بجٹ سے قبل آئی ایم ایف کے حکم پر ایک اور بل کی منظوری
?️ 23 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کیے
مئی
یمن کے جدید بیلسٹک میزائل تیار
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے الحدیدہ بندرگاہ پر اس
جولائی
فلسطینی کس امید پر لڑ رہے ہیں؟
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے عید
جون
وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر اپنے ملک سے کیسے بھاگی؟
?️ 14 دسمبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ
دسمبر
ریاض اور بنکاک کے تعلقات معمول پر
?️ 26 جنوری 2022سچ خبریں: تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پرایوت چان اوچا ریاض اور
جنوری
صہیونی فوج کا 7 اکتوبر کو مایوس کن کارکردگی کا اعتراف
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: صہیونیست ریجنٹ کی فوج کی ایک رپورٹ میں غزہ پٹی
مئی
مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے: حریت کانفرنس
?️ 14 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر
مئی
نتن یاہو نے معیشت کو اپنی سیاسی قربان گاہ پر چڑھا ! وجہ ؟
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "زمان یسرائیل” کے ایک تجزیہ کار کا کہنا
مئی