?️
سچ خبریں: ایک صہیونی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی جاسوسوں نے حزب اللہ کی ایلٹ یونٹ رضوان کے کمانڈروں کی نشست کے وقت اور مقام سے متعلق معلومات صہیونی ریاست کو فراہم کیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ریڈیو نے کہا کہ معتبر سیکیورٹی ذرائع نے اس نشست کے بارے میں حساس معلومات فراہم کیں، جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ میں حزب اللہ کے رضوان یونٹ کے کمانڈروں کی نشست پر میزائل حملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب حزب اللہ کی رضوان یونٹ
اس میزائل حملے میں رضوان یونٹ کے سینئر کمانڈر ابراہیم عقیل اور حزب اللہ کے دیگر 15 ارکان شہید ہو گئے، حزب اللہ نے اس حملے کے چند گھنٹے بعد اپنے بیان میں کمانڈر ابراہیم عقیل کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی زندگی بھر کی جدوجہد اور قربانی کے بعد شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بیت المقدس ہمیشہ ان کے دل اور دماغ میں رہا، اور مسجد الاقصیٰ میں نماز پڑھنا ان کی دیرینہ خواہش تھی، اسلامی مزاحمتی تحریک نے آج فخر کے ساتھ اپنے ایک عظیم رہنما کو بیت المقدس کی راہ میں قربان کیا ہے اور ان کے پاکیزہ روح کے ساتھ یہ وعدہ کرتی ہے کہ فتح تک ان کے راستے پر چلتی رہے گی۔
مزید پڑھیں: لبنانی حزب اللہ کی خصوصی افواج کی برفیلی پہاڑوں پر مشق
حزب اللہ نے اپنے 12 ارکان کے نام بھی جاری کیے، جو اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے، جن میں سے 8 کا تعلق رضوان بریگیڈ کے اعلیٰ کمانڈروں سے تھا۔
الشہید القائد ابراہیم عقیل
الشہید القائد سراج حدرج
الشہید القائد حمزة الغربیة
الشہید القائد الحاج نینوی
الشہید القائد أبو یاسر
الشہید القائد مہدی البوکس
الشہید القائد أبو حسین وهبی
الشہید القائد محمد العطار
الشہید الحاج حسن حدرج
الشہید الحاج مہدی جمول
الشہید الحاج عباس مسلمانی
الشہید الحاج سامر حلاوی


مشہور خبریں۔
BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket
?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
ٹرمپ کا جولانی کا دفاع
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے ابو محمد جولانی کو تدمر حملے کی ذمہ
دسمبر
پاکستان تحریک انصاف ’مایوس کن‘ بیانات کے باوجود بات چیت کیلئے تیار
?️ 7 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان
دسمبر
جمہوریت کے لئے سب سے بڑا خطرہ
?️ 5 مئی 2021سچ خبریں:53 ممالک میں کیے جانے والےسروے کے نتائج سے معلوم ہوتا
مئی
2021 میں اقوام متحدہ کے 25 امن فوجی ہلاک
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 2021 میں اقوام متحدہ کے
فروری
غزہ کی جنگ میں کوئی نہ جائے: اسرائیلی فوجی کا خط
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی ریاست کے غزہ پٹی پر جاری حملوں کے خلاف
مئی
عراق کے شہر سلیمانیہ میں 17 داعشی دہشت گرد گرفتار
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:عراق کے کردستان علاقے کے قومی سلامتی کے ادارے نے اس
اگست
روس کے خلاف طویل جنگ کی امریکی پالیسی ناکام ؛امریکی عہدیدار کا اعتراف
?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی نائب خصوصی ایلچی مورگان اورٹگاس نے تسلیم کیا ہے
مئی