سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں صیہونی قبضہ کاروں کے خلاف مزاحمتی فورسز کی مسلسل حملوں کے باعث گذشتہ سال اکتوبر سے لے کر اب تک 28 ہزار بار خطرے کے سائرن کی آوازیں اکتوبر سے سنائی دی ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز سے مقبوضہ علاقوں میں شمال سے جنوب تک روزانہ اوسطاً 78 بار سائرن کی آوازیں سنائی دیتی ہیں، جو خوف کا باعث ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حملے کے بارے میں سوشل میڈیا کے صیہونی صارفین کا دلچسپ ردعمل
لبنان، غزہ، یمن کی انصاراللہ اور عراقی فورسز کی مزاحمتی کارروائیاں اس خوف کی بنیادی وجوہات ہیں۔7 اکتوبر 2023 کو تل ابیب، قدس، الرمله، ہرتزلیا، دیمونا، اللد اور جنوبی یافا میں سائرن کی آوازیں 4175 بار سنائی دیں۔
مزید پڑھیں: صیہونی بستیوں میں حماس کے راکٹ حملے اور خطرے کے سائرن
اب تک مجموعی طور پر 23 ہزار بار ریڈ الرٹ فعال ہوا، خاص طور پر غزہ کے قریب یہودی بستیوں اور شمالی الجلیل میں، جہاں خطرات زیادہ ہیں۔
Short Link
Copied