امیر قطر نے اقوام متحدہ میں کیسے فلسطین کی حمایت کی؟

امیر قطر نے اقوام متحدہ میں کیسے فلسطین کی حمایت کی؟

?️

سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے فلسطین کے مسئلے پر زور دیتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کو نسل کشی قرار دیا۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امیر قطر نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ میں فلسطینی عوام پر حملے بربریت اور وحشیانہ ظلم کی انتہا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کا ساتھی

انہوں نے کہا کہ غزہ میں صرف جرائم اور بزرگ، خواتین اور بچوں کی لاشیں رہ گئی ہیں، اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے مداخلت نہ کرنا ایک بہت بڑی رسوائی ہے۔

امیر قطر نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین کو نظرانداز کرنے کی سوچ ایک غلط فہمی ہے اور فلسطین کا مسئلہ دو ہی صورتوں میں ختم ہو سکتا ہے؛ یا تو قابض صیہونیوں کا خاتمہ ہو یا پھر فلسطینی قوم کا۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر جنگ بند کرائے اور مسئلے کا منصفانہ حل تلاش کرے۔

امیر قطر نے کہا کہ غزہ میں جاری وحشیانہ جنگ نے عالمی برادری کی ساکھ کو ختم کر دیا ہے اور اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر کیے جانے والے مظالم نسل کشی کے مترادف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سلامتی اور امن و استحکام کی باتیں بے معنی ہیں جب تک جنگ کو روکنے کے لیے عملی اقدامات نہ کیے جائیں۔

امیر قطر نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ فلسطینی رہنماؤں کو نشانہ بنا کر قتل کر رہا ہے اور کہا کہ اسماعیل ہنیہ صرف حماس کے رہنما نہیں تھے بلکہ فلسطینی عوام کے منتخب وزیر اعظم بھی تھے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے تاکہ قابض اسرائیلی حکومت کو یہ پیغام جائے کہ طاقت کبھی حق کو مٹا نہیں سکتی۔

امیر قطر نے اپنی تقریر میں کہا کہ قطر غزہ کی جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کی کوششوں کو جاری رکھے گا اور ہم فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کے حصول کی حمایت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں قطر کے امیر نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ اور لبنان پر جاری حملے فوری طور پر بند کرے۔

انہوں نے لبنان میں اسرائیل کے بغیر شناخت یا مقام کے تعین کے، وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم کو نشانہ بنانے کے عمل کو ایک سنگین جرم قرار دیا۔

امیر قطر نے کہا کہ اسرائیل کو معلوم ہونا چاہیے کہ جنگ کبھی بھی امن نہیں لا سکتی اور اسے غزہ اور لبنان پر جنگ بند کرنی چاہیے اس لیے کہ خطے میں سلامتی کی کنجی منصفانہ امن ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے صیہونی حکومت کے فضائی حملے کو نسل کشی قرار دے دیا

اس کے ساتھ ہی امیر قطر نے روس اور یوکرین کی جنگ کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس تنازعے نے انسانی مصائب میں بے پناہ اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ اس مسئلے کا پرامن حل تلاش کرنے کی کوششوں کو دوبارہ شروع کیا جائے۔

مشہور خبریں۔

عدم اعتماد کا معاملہ، ن لیگ کو پارٹی کے اندر مخالفت کا سامنا

?️ 1 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کو پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانے

بڑھتی ہوئی واپس ہجرت؛صیہونی حکام کی تشویش

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین میں کی جانے والی ایک تحقیق کے نتائج

سابق قطری وزیراعظم کی خلیج فارس کی سلامتی کے لیے عرب ممالک کو نئی تجویز

?️ 7 اگست 2021سچ خبریں:خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں بحری جہازوں پر ہونے والے

سندھ حکومت کراچی سے سکھر تک ’بلٹ ٹرین‘ چلانا چاہتی ہے، شرجیل میمن

?️ 9 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل

لیبیا میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے خلاف عوام کا شدید احتجاج

?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:لیبیا میں سابق وزیر خارجہ نجلاء المنقوش اور اسرائیلی وزیر خارجہ

اربعین کے دوران داعش کو پانچ مرتبہ نشانہ بنایا: حشد الشعبی

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:   عراق کی پاپولر موبلائزیشن آرگنائزیشن کے کمانڈروں میں سے ایک

شام عراق سرحد پر دہشت گردی کی امریکی سازش

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:ایک عراقی سکیورٹی ماہر نے کہا کہ شام عراق سرحد کے

ہمیں بھول نہ جائیے گا؛فلسطینی قیدیوں کا حاجیوں کو پیغام

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے ایک گروپ نے حاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے